قومی

Azam Khan Gets Bail: اعظم خان کو الہ آباد ہائی کورٹ سے بڑی راحت، ای ڈی کے منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت منظور، اگلی سماعت 10 دسمبر کو

سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان کو الہ آباد ہائی کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ عدالت نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے منی لانڈرنگ معاملے میں اعظم خان کی عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔ اب اس معاملے کی اگلی سماعت 10 دسمبر کو ہوگی۔ عبوری ضمانت ملنے کے بعد اعظم خان کی جیل سے رہائی کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔ ہائی کورٹ نے کہا کہ بادی النظر میں اعظم خان کی گرفتاری کے وقت آئین کے آرٹیکل 22(1) اور انسدادِ منی لانڈرنگ قانون (پی ایم ایل اے) کی دفعہ 19 کی لازمی دفعات پر سختی سے عمل نہیں کیا گیا تھا۔ عدالت نے ہدایت دی ہے کہ اعظم خان کو ذاتی مچلکہ اور اسی رقم کی دو ضمانتیں جمع کرانے پر رہا کیا جائے۔ انہیں غازی آباد کے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ (سی جے ایم) کی تسلی کے مطابق ضمانتی بانڈ جمع کرانے ہوں گے۔ اس معاملے میں اگلی سماعت 10 دسمبر کو مقرر کی گئی ہے۔ الہ آباد ہائی کورٹ میں سینئر وکیل کپل سبل اور عمران اللہ نے اعظم خان کی جانب سے پیروی کی۔ یہ حکم جسٹس راجیو گپتا اور جسٹس دیویندر سنگھ پرتھم کی ڈویژن بنچ نے دیا۔

ای ڈی ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں دے گی چیلنج

سماجوادی پارٹی کے لیڈر اعظم خان کو عبوری ضمانت ملنے کے بعد انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ منی لانڈرنگ کے اس معاملے میں ای ڈی ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرے گی۔ ایجنسی اس فیصلے کو قانونی طور پر چیلنج کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

فرضی پیدائشی سرٹیفکیٹ معاملے میں بھی سپریم کورٹ سے راحت

اس سے پہلے منگل کو ہی فرضی پیدائشی سرٹیفکیٹ معاملے میں اعظم خان کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت ملی تھی۔ سپریم کورٹ نے اعظم خان کی سزا پر روک لگانے سے متعلق الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا۔ اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے ان کی اہلیہ تزئین فاطمہ اور بیٹے عبداللہ اعظم خان کو بھی یہی راحت دی، جنہیں پہلے ہائی کورٹ سے یہ ریلیف نہیں ملا تھا۔

جیل سے رہائی کے تقریباً 40 منٹ بعد ای ڈی نے کیا تھا گرفتار

دو پین کارڈ سے متعلق ایک معاملے میں سزا پر روک لگنے کے بعد اعظم خان کو 31 اکتوبر کی شام تقریباً 6:30 بجے رام پور جیل سے رہا کیا گیا تھا۔ تاہم، رہائی کے تقریباً 40 منٹ بعد، شام 7:10 بجے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے انہیں منی لانڈرنگ کے معاملے میں گرفتار کر لیا تھا۔

کیا ہے پورا معاملہ؟

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے مطابق، یہ معاملہ رام پور میں واقع مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی اور اس سے وابستہ ٹرسٹ کے تعمیراتی کاموں اور مالی لین دین میں مبینہ بے ضابطگیوں اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات سے متعلق ہے۔ اس معاملے میں 426.46 کروڑ روپے کی رقم شامل ہے۔ اسی کیس میں سماجوادی پارٹی کے لیڈر اعظم خان کو گرفتار کیا گیا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abdul Awwal

Recent Posts

Supreme Court: ایس آئی آر اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار سے متعلق انڈیا بلاک کی عرضی پر سپریم کورٹ میں سماعت ملتوی

چیف جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی والی بنچ نے راہل گاندھی اور دیگر درخواست گزاروں…

3 hours ago