قومی

Azam Khan News: اعظم خان کو بڑی راحت، عدالت نے جیل میں بند سینئر لیڈر کو اس معاملے میں دی ضمانت

سماجوادی پارٹی کے سینئرلیڈراعظم خان کوبڑی راحت ملی ہے۔ اعظم خان کودشمن کی جائیداد کے ریکارڈ سے چھیڑچھاڑکرنے کے معاملے میں ضمانت مل گئی ہے۔ دشمن کی پراپرٹی سے چھیڑچھاڑکرنے کے معاملے میں سیکشن کے اضافہ نے اعظم خان کی مشکلات کوبڑھا دیا تھا۔ ایم پی-ایم ایل اے سیشن کورٹ نے دشمن جائیداد کیس میں اعظم خان کوضمانت دے دی۔ اعظم خان اورعبداللہ اعظم کودفعہ 120-بی کے تحت نامزد کیا گیا تھا۔

9 مئی 2020 میں دشمن کی جائیداد کے ریکارڈ کوخرد برد کرنے کا مقدمہ درج ہوا تھا۔ دوپین کارڈ کے معاملے میں 7-7 سال کی سزا رام پورجیل میں اعظم خان اورعبداللہ اعظم کاٹ رہے ہیں۔ اعظم خان کے وکیل ناصرسطان کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں سپلیمنٹری چارج شیٹ میں اعظم خان اوران کے بیٹے کا نام سامنے آیا تھا۔

اس سے قبل یہ مقدمہ دفعہ 420، 468 اور120-بی کے تحت درج تھا۔ اعظم خان کوٹرائل کورٹ نے اپریل 2025 میں ضمانت دی تھی۔ تاہم، مزید تحقیقات کے نتیجے میں آئی پی سی کی دفعہ 467، 471، اور201 کا اضافہ کیا گیا۔ 4 جولائی 2025 کواعظم خان کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 467، 471 اور201 کے تحت چارج شیٹ داخل کی گئی۔ وکیل نے وضاحت کی کہ اس کیس میں دیگرلوگ پہلے ہی ضمانت پرہیں۔ صرف اعظم خان کے خلاف دفعات میں اضافہ کیا گیا تھا اوران بڑھی ہوئی دفعات میں انہیں ضمانت مل گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

2 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

2 hours ago