قومی

GST Commissioner resigns: شنکرآچاریہ تنازع کے دوران ایودھیا کے جی ایس ٹی کمشنر کا استعفیٰ، وزیراعظم مودی اور وزیراعلیٰ یوگی کے خلاف الزامات پر بڑا قدم اٹھانے کا دعویٰ

ایودھیا: اترپردیش حکومت اور شنکرآچاریہ سوامی اویمکتیشورانند کے درمیان جاری تنازع کے دوران ایودھیا کے جی ایس ٹی کمشنر پرشانت کمار سنگھ نے منگل کے روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف لگائے گئے بے بنیاد الزامات سے وہ شدید طور پر دل آزردہ ہوئے ہیں۔

مودی اور یوگی کے حق میں استعفیٰ

پرشانت کمار سنگھ نے اے این آئی سے گفتگو میں کہا: ’’حکومت کے حق میں اور شنکرآچاریہ سوامی اویمکتیشورانند کی مخالفت میں میں نے استعفیٰ دیا ہے۔ گزشتہ دو دنوں سے ہمارے وزیراعلیٰ اور وزیر اعظم کے خلاف بے بنیاد الزامات سن کر مجھے شدید تکلیف پہنچی۔ حکومت جو مجھے تنخواہ دیتی ہے، اس کے تئیں میری اخلاقی ذمہ داری بنتی ہے۔ جب میں نے دیکھا کہ میرے سی ایم اور پی ایم کی توہین ہو رہی ہے تو میں نے گورنر کو اپنا استعفیٰ بھیج دیا۔‘‘

مونی اماوسیہ اور ماگھ میلہ کا تنازع

یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ماگھ میلہ کے دوران مونی اماوسیہ کے دن سوامی اویمکتیشورانند کو مبینہ طور پر پالکی کے ساتھ مقدس اسنان سے روک دیا گیا۔ اس واقعے کے بعد سوامی جی نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنے کیمپ کے باہر دھرنا دینا شروع کر دیا۔ اس سے قبل بریلی کے سٹی مجسٹریٹ النکاراگنی ہوتری کو بھی حکومت اتر پردیش نے معطل کر دیا تھا، جنہوں نے یومِ جمہوریہ کے دن استعفیٰ دیتے ہوئے حکومتی پالیسیوں پر تنقید کی تھی۔ اگنی ہوتری نے الزام لگایا تھا: ’’اتر پردیش میں کافی عرصے سے برہمن مخالف مہم چل رہی ہے۔ برہمنوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ان پر ظلم ہو رہا ہے۔‘‘ معطل افسر نے دعویٰ کیا کہ مگھ میلہ کے دوران شنکرآچاریہ سوامی اویمکتیشورانند اور ان کے شاگردوں کے ساتھ بدسلوکی کی گئی، بزرگ سنتوں کو لاتوں اور جوتوں سے مارا گیا، جو نہایت تشویشناک ہے۔

یو جی سی کے نئے ضوابط پر بھی ناراضگی

النکاراگنی ہوتری کے استعفیٰ کی ایک وجہ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) کے جاری کردہ پروموشن آف ایکویٹی ان ہائر ایجوکیشن انسٹی ٹیوشنز ریگولیشنز 2026 پر عدم اطمینان بھی بتائی گئی۔

اوما بھارتی کا ردعمل

بی جے پی لیڈر اوما بھارتی نے کہا کہ سوامی اویمکتیشورانند سے ان کے شنکرآچاریہ ہونے کا ثبوت مانگنا شائستگی کے خلاف ہے۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ان کا بیان وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف نہیں ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا: ’’کسی کو شنکرآچاریہ ہونے کا ثبوت مانگنے کا حق صرف شنکرآچاریہ یا ودوانوں کی کونسل کو ہے۔ میری بات یوگی جی کے خلاف نہیں، میں ان کے لیے احترام اور خیرسگالی رکھتی ہوں۔‘‘ اوما بھارتی نے حکومت اتر پردیش اور سوامی اویمکتیشورانند جی مہاراج کے درمیان معاملے کے مثبت حل کی بھی اپیل کی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Canadian Open: کینیڈا اوپن، انگلینڈ کی کھلاڑی کو شکست دے کر اناہت ’کینیڈین ویمنز اوپن‘ کے کوارٹر فائنل میں پہنچیں

موجودہ عالمی جونیئر چیمپئن اناہت کے سامنے اب کینیڈین اوپن کے کوارٹر فائنل میں ایک…

10 minutes ago

Emerging Science, Technology and Innovation Conclave: وزیراعظم مودی نے ایمرجنگ سائنس، ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن کانکلیو 2026 کا کیا افتتاح

نئی دہلی میں 29 اکتوبر تک جاری رہنے والے سہ روزہ کانکلیو میں سائنس دان،…

22 minutes ago

Jamaat-e-Islami Hind: جماعت اسلامی ہند کے زیر اہتمام علماء و فارغین مدارس کا پانچ روزہ اجتماع اختتام پذیر، دس نکاتی اعلامیے پر علماء کا اتفاق

اجتماع کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ہند، سید سعادت اللہ…

40 minutes ago

Imran Khan Gets Interim Relief: بالی ووڈ اداکار عمران خان کو بامبے ہائی کورٹ سے عبوری راحت، بھارت چھوڑنے کے نوٹس پر روک

مرکزی حکومت کے نوٹس پر عمل درآمد اگلی سماعت تک معطل، اداکار کو 28 اکتوبر…

1 hour ago

Delhi Pollution: یکم نومبر سے دہلی میں پرانی گاڑیوں کی انٹری پر پابندی کی تیاری، 12 لاکھ گاڑیاں ہوں گی متاثر

دہلی میں سردیوں کے دوران آلودگی پر قابو پانے کے لیے سخت اقدامات کی تیاری،…

2 hours ago