قومی

Axiom 4 ڈریگن خلائی جہاز کی زمین پر محفوظ واپسی، شُبھانشو شکلا اور دیگر تین افراد کیلیفورنیا کے سان ڈیاگو میں اترے

Axiom-4 مشن میں شامل خلا باز شبھانشو شکلا اور دیگر تین افراد بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (ISS) پر 18 دن کے قیام کے بعد 22.5 گھنٹے کے سفر کر کے منگل (15 جولائی 2025) کے روز زمین پر واپس آئے۔ تمام خلابازوں کو لے کر آ رہے ڈریگن خلائی جہاز کیلیفورنیا کے سان ڈیاگو میں اترا۔

 

دوسری جانب لکھنؤ میں گروپ کیپٹن شبھانشو شکلا کے خاندان نے Axiom-4 ڈریگن خلائی جہاز کے زمین پر واپس آنے پر جشن منایا۔

 

پی ایم مودی نے شبھانشو شکلا کا کیا خیرمقدم

شبھانشو شکلا کا زمین پر واپسی پر خیرمقدم کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے ایکس پر لکھا، ’’میں گروپ کیپٹن شبھانشو شکلا کے استقبال میں ملک کے ساتھ شامل ہوں، کیونکہ وہ خلا میں اپنے تاریخی مشن سے زمین پر واپس آئے ہیں۔ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کا دورہ کرنے والے ہندوستان کے پہلے خلاباز کے طور پر، انہوں نے اپنی لگن، ہمت اور خلائی مشن کے ذریعے ایک ارب خوابوں کو متاثر کیا ہے۔ یہ ہمارے اپنے انسانی خلائی پرواز مشن – گگنیان کی طرف ایک اور سنگ میل ہے۔‘‘

 

فی الحال ڈریگن خلائی جہاز کو ریکوری جہاز شینن پر چڑھایا گیا ہے۔ جلد ہی کیپسول سے باہر آ جائیں گے۔ ہندوستانی خلاباز شبھانشو شکلا ڈریگن خلائی جہاز سے باہر نکلنے کے بعد 18 دنوں میں پہلی بار زمین کی گریویٹی کو محسوس کریں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

A Vision for Mumbai’s Future Gateway: ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 1 کی ازسرنو تعمیر، 60 سال پرانی عمارت کی جگہ بنے گا جدید ’گیٹ وے‘

دسمبر 2030 تک نیا ٹرمینل تیار کرنے کا منصوبہ، سالانہ 2 کروڑ مسافروں کو سنبھالنے…

9 hours ago

TB Mukt Bharat: انڈمان و نکوبار سے ’ٹی بی مکت بھارت‘ مہم کا آغاز، ایل جی ڈاکٹر دنیش شرما نے افسران و ملازمین کو دلایا عہد

انڈمان و نکوبار جزائر کی انتظامیہ نے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ مرکز کے زیر…

9 hours ago