قومی

Amit Shah in Arwal: لال جھنڈے کی آڑ میں نکسل ازم کو بہار میں لانے کی ہو رہی ہے کوشش: امت شاہ

ارول: بہار اسمبلی انتخابات کی مہم کے آخری دن مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو ارول میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہار میں لال جھنڈے کی آڑ میں نکسلواد لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی جوڑی نے بہار سے نکسلواد اور جنگل راج کا خاتمہ کر دیا ہے۔ اب کسی کی ہمت نہیں ہے کہ بہار میں دوبارہ تاوان، خون خرابہ، اغوا اور نکسلواد پھیلائے۔

امت شاہ نے کہا کہ این ڈی اے حکومت بہار میں صنعت و کاروبار لانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ان لال جھنڈے والے مالے والوں کو ارول میں ہی روک لو، تاکہ یہ پٹنہ نہ پہنچ سکیں۔ اگر لال جھنڈا آیا تو یہ کبھی صنعت کو بہار میں قدم رکھنے نہیں دیں گے۔

امت شاہ نے این ڈی اے کی دوبارہ حکومت بننے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ بہار میں پہلے مرحلے کی ووٹنگ مکمل ہو چکی ہے اور پہلے ہی مرحلے میں لالو کی پارٹی کا صفایا ہو گیا۔ پہلے مرحلے میں ہی طے ہو چکا ہے کہ بہار میں این ڈی اے کی حکومت بننے والی ہے۔ انہوں نے کانگریس کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ راہل گاندھی پندرہ دن تک اپنے جسم پر مٹی نہیں لگنے دیتے، لیکن پھر بھی وہ غیر قانونی گھسپیٹھیوں کے لیے بہار میں یاترا نکال رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ گھسپیٹھیے ہمارے نوجوانوں کی نوکریاں چھین رہے ہیں، غریبوں کے حصے میں نقب لگا رہے ہیں اور ملک کو بھی غیر محفوظ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے سوال کیا کہ کیا ایسے گھسپیٹھیے یہاں رہنے چاہئیں؟ انہوں نے مزید کہا کہ راہل گاندھی چاہیں تو بہار سے اٹلی تک یاترا نکال لیں، لیکن یہاں سے ایک ایک گھسپیٹھیے کو نکالا جائے گا۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کانگریس پر بابا صاحب امبیڈکر کی توہین کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بابا صاحب کا نام ان کے لیے ووٹ بٹورنے کا ذریعہ ہے، مگر ہمارے لیے وہ عقیدت ہیں۔ بابا صاحب جب تک زندہ رہے، کانگریس نے ان کی مخالفت کی۔ انہیں بھارت رتن تب ملا، جب کانگریس اقتدار سے باہر ہوئی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کانگریس نے بابو جگجیون رام کی بھی توہین کی اور انہیں وزیر اعظم بننے نہیں دیا۔

انہوں نے وزیراعلیٰ خواتین روزگار اسکیم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے کھاتوں میں ابھی دس ہزار روپے بھیجے گئے ہیں، لیکن آر جے ڈی والے کہتے ہیں کہ یہ رقم واپس لے لی جائے گی۔ وہ جان لیں، یہ رقم کوئی واپس نہیں لے سکتا۔ اگلے کچھ دنوں میں انہیں دو لاکھ روپے اور دیے جائیں گے۔

انہوں نے جہاں ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا ذکر کیا، وہیں ستامڑھی میں ماں جانکی کی جنم بھومی پر بڑا مندر بنانے کی بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ جب این ڈی اے کی حکومت آتی ہے تو سڑکیں اور بجلی آتی ہے، لیکن مہاگٹھ بندھن والے آتے ہیں تو قتل و غارت گری اور خون خرابہ لاتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Minor gang-raped near Kalkaji Temple: کالکاجی مندر کے قریب نابالغ لڑکی سے اجتماعی زیادتی، انکاؤنٹر کے بعد ایک ملزم گرفتار

ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے دہلی پولیس پارک اور اس کے آس پاس…

42 minutes ago

Jain Acharya Lokesh Ji: سکندرآباد میں وکست بھارت 2047 سیمینار، آچاریہ لوکیش بولے- سناتن روایت کا اقدار ہی ترقی یافتہ بھارت کی فکری بنیاد

آچاریہ لوکیش کے خطاب نے سیمینار میں موجود سیکڑوں نوجوانوں، فوجیوں اور دانشوروں میں نیا…

2 hours ago

UP 34 IAS Officers Transfer: اتر پردیش میں بڑا انتظامی ردوبدل، 34 آئی اے ایس افسران کے تبادلے، 14 اضلاع کو ملے نئے ڈی ایم

اتر پردیش میں پیر کی دیر رات بڑا انتظامی ردوبدل کیا گیا۔ حکومت نے 34…

10 hours ago