قومی

Atiq Ahmed: نینی نہیں سابرمتی جیل میں رہے گا عتیق، پریاگ راج سے عتیق کو لے کر جا رہا یو پی پولیس کا قافلہ

Atiq Ahmed:  مافیا سے سیاستدان بنے عتیق احمد کو پہلی بار کسی مقدمے میں سزا سنائی گئی ہے۔ منگل کو پریاگ راج کی ایم پی-ایم ایل اے عدالت نے عتیق احمد سمیت تین ملزمان کو مجرم قرار دیا اور انہیں امیش پال کے اغوا  معاملے میں عمر قید کی سزا سنائی۔ عدالت نے عتیق سمیت تینوں مجرموں پر ایک ایک لاکھ جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ دوسری جانب صورتحال واضح نہیں ہوسکی کہ عتیق کو سابرمتی جیل بھیجا جائے یا نینی جیل میں رکھا جائے۔ بعد میں سپریم کورٹ کے حکم کا حوالہ دیتے ہوئے عتیق کو سابرمتی جیل لے جایا جا رہا ہے۔

سابرمتی جیل لے جایا جا رہا

عتیق کو لے کر پولیس کا قافلہ نینی جیل سے گجرات کی سابرمتی جیل کے لیے روانہ ہو گیا ہے۔ پہلے پولیس عتیق احمد کو نینی جیل میں رکھنا چاہتی تھی لیکن بعد میں سپریم کورٹ کے حکم کا حوالہ دیتے ہوئے مافیا کو سابرمتی جیل بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس سے قبل اس کیس میں عدالت کے آئندہ فیصلے کے دوران تمام ملزمان کو حاضر ہونا تھا۔ اسی لیے یوپی پولیس عتیق احمد کو سابرمتی جیل سے یوپی لائی تھی۔

عتیق احمد کے علاوہ خان شوکت حنیف اور دنیش پاسی اُمیش پال اغوا کیس میں سزا پانے والوں میں شامل ہیں۔ جبکہ عتیق احمد کے بھائی اشرف سمیت 7 ملزمان کو بری کر دیا گیا۔ ساتھ ہی پوجا پال نے عدالت کے اس فیصلے پر حیرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اشرف عتیق سے زیادہ خطرناک اور خوفناک ہے۔

کوئی مجرم قانون سے بڑا نہیں ہوتا – کے پی موریہ

عتیق کو گجرات سے یوپی لانے کے معاملے پر سیاست گرم رہی۔ ساتھ ہی عتیق کو قصوروار ٹھہرائے جانے اور عمر قید کی سزا سنائے جانے کے بعد بی جے پی کے کئی لیڈروں کی طرف سے ردعمل سامنے آیا ہے۔ یوپی کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد نے کہا کہ پریاگ راج عدالت کی طرف سے عتیق احمد اور دیگر کو سنائی گئی عمر قید کی سزا خوش آئند ہے۔ کوئی مجرم قانون سے بالاتر نہیں اور نہ ہی وہ بچ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Umesh Pal Kidnapping Case: عتیق کو عمر قید کی سزا، وزیر انل راج بھر نے کہا- ایسے لوگوں کو تحفظ دینے والوں کے پیٹ میں درد ہو رہا ہوگا

وہیں عدالت کے فیصلے کے بعد امیش پال کی بیوی جیا پال کا ردعمل آیا۔جیا نے کہا، “یہ دہشت تب تک جاری رہے گی جب تک عتیق، اس کے بھائی، بیٹے کو ختم نہیں کیا جاتا۔ میں عدلیہ کے فیصلے کا احترام کرتی ہوں۔ میں وزیر اعلیٰ سے چاہوں گی کہ وہ عتیق احمد کو ختم کریں تاکہ ان کی دہشت گردی پر بھی قابو پایا جا سکے۔ دوسری جانب امیش پال کی والدہ نے عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

1 hour ago

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

2 hours ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

3 hours ago