Atiq Ahmed shot Dead: عتیق احمد اور اشرف کی میتیں قبرستان لائی جا چکی ہے۔ میتوں کو کچھ دیر میں لواحقین کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا جائے گا۔ عتیق احمد کے دونوں بیٹوں احتشام اور ابان کو کساری مساری قبرستان لایا گیا ہے، جہاں عتیق اور اشرف کو جلد ہی سپرد خاک کیا جائے گا۔ جس قبرستان میں عتیق احمد اور اشرف کو سپرد خاک کیا جائے گا، عتیق کے چھوٹے بیٹوں کے ساتھ ان کی بہنیں بھی وہاں پہنچ گئی ہیں۔ گینگسٹر عتیق احمد اور اس کے بھائی اشرف کی لاشوں کو کسری مساری قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ ان کی میتیں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان قبرستان لائی گئیں۔
قبرستان کے باہر سیکورٹی کی بھاری نفری تعینات
پریاگ راج میں کساری مساری قبرستان کے باہر سخت سیکورٹی تعینات ہے جہاں عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف کی لاشوں کو سپرد خاک کیا جائے گا۔ عتیق کے دونوں نابالغ بیٹوں کو بھی قبرستان لایا گیا ہے۔
ایک ساتھ ادا کی جائے گی دونوں جنازوں کی نماز
عتیق اشرف کو قبرستان لانے سے پہلے دونوں کو غسل دیا گیا۔ دونوں کی نماز جنازہ قبرستان میں ایک ساتھ ادا کی جائے گی، دونوں بھائیوں کو دو قبروں میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ تدفین کے بعد دعا ہوگی اور اس کے بعد سب اپنے اپنے گھروں کو لوٹ جائیں گے۔
-بھارت ایکسپریس
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…