قومی

Umesh Pal Murder Case: عتیق احمد کے سابرمتی جیل میں دن پورے، امیش پال قتل کیس میں پوچھ گچھ کے لیے لایا جائے گا یوپی!

Umesh Pal Murder Case: سابرمتی جیل میں مافیا اور سابق ایم پی عتیق احمد کے دن ختم ہوچکے ہیں، کیونکہ پولیس نے انہیں یوپی لانے کا مکمل منصوبہ بنالیا ہے۔ ایک سینئر افسر نے میڈیا کو بتایا کہ عاتق احمد کو امیش پال قتل کیس میں پوچھ گچھ کے لیے اگلے ہفتے گجرات کی سابرمتی جیل سے پریاگ راج لایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں- Umesh Pal Murder: سماجوادی پارٹی نے شیئر کی یوگی حکومت کے وزیر گوپال نندی اور عتیق احمد کی تصویر، میڈیا سیل کا سنسنی خیز انکشاف

پولیس افسر نے میڈیا کو بتایا کہ ہولی کے فوراً بعد اس حوالے سے کاغذی کارروائی شروع کر دی جائے گی اور پھر عدالت سے ضروری اجازت لی جائے گی۔ اس کے بعد عتیق کو امیش پال قتل کیس میں پوچھ گچھ کے لیے پریاگ راج لایا جائے گا۔ عتیق کو امیش پال اور دو پولیس گارڈز کے قتل کا اہم سازشی سمجھا جا رہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس معاملے میں امیش کی اہلیہ نے اس کے پورے خاندان کے خلاف رپورٹ درج کروائی تھی اور اس پورے معاملے میں عتیق اور اس کے بیٹے اور بھائی کا نام کھل کر بتایا تھا۔ واضح رہے کہ 24 فروری کو بی ایس پی ایم ایل اے راجو پال کے قتل کیس کے اہم گواہ امیش پال کو دن دیہاڑے قتل کر دیا گیا تھا۔ اس حوالے سے سی سی ٹی وی منظر عام پر آنے پر پولیس کو قتل کیس کے عتیق احمد سے تعلق کے شواہد ملے۔

گجرات جیل میں جلد ہی درخواست دی جائے گی

پولیس افسر نے بتایا کہ ہم جلد ہی گجرات کی جیل میں وارنٹ بی (پروڈکشن وارنٹ) کے لیے درخواست دیں گے۔ ہم یوپی میں اس کے خلاف مقدمات کو تیز کرنے کی سمت کام کر رہے ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق عتیق کو جون 2019 میں سابرمتی جیل منتقل کیا گیا تھا۔ 22 اپریل 2019 کو سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ عتیق کو دیوریا جیل سے گجرات کی ایک ہائی سیکیورٹی جیل میں منتقل کیا جائے۔ عتیق پر رئیل اسٹیٹ بزنس مین موہت جیسوال کو اغوا کرنے اور حملہ کرنے کی سازش کرنے کا الزام ہے۔

دیوریا جیل میں کیا تھا تاجر پر حملہ

میڈیا ذرائع کے مطابق 28 دسمبر 2018 کو جیسوال نے ایف آئی آر درج کرائی کہ اسے لکھنؤ سے اغوا کر کے جیل لے جایا گیا۔ جہاں عتیق اور اس کے حواریوں نے ان پر حملہ کر دیا۔ اس کے بعد کیس سی بی آئی کو سونپ دیا گیا جس نے 31 دسمبر 2020 کو کیس میں چارج شیٹ داخل کی اور عتیق اور اس کے بیٹے کو مجرم قرار دیا گیا۔

–بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

9 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

10 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

11 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

11 hours ago