قومی

Atiq Ahmed-Ashraf Ahmed Murder: عتیق احمد-اشرف احمد کو 14 اپریل کو ہی قتل کرنا چاہتے تھے تینوں شوٹر، ایسے بدل گیا تھا پلان

سابق رکن پارلیمنٹ اور مافیا عتیق احمد اوراس کے بھائی سابق رکن اسمبلی اشرف کے تینوں قاتلوں کا نارکو ٹسٹ ہوسکتا ہے۔ تینوں ملزمین لولیش تیواری، سنی سنگھ اور ارون موریہ کے بیانوں کی تصدیق کے لئے نارکو ٹسٹ کروا سکتی ہے۔ ذرائع کی مانیں تو تینوں کے پولیس ریمانڈ کے بعد نارکو ٹسٹ کے لئے عدالت میں عرضی لگائی جاسکتی ہے۔

عتیق احمد اور اشرف کے قتل کے تینوں ملزم پولیس ریمانڈ میں ہیں۔ تینوں سے مسلسل پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ ایک ملزم لولیش تیواری نے کہا کہ وہ شدت پسند ہندو وادی ہے۔ وہیں دوسرے ملزم سنی سنگھ نے کہا کہ میرا کوئی آقا نہیں ہے… میں خود بڑا ڈان ہوں۔ تیسرے ملزم ارون موریہ نے کہا کہ جگانا پستول میرے دوست نے دی تھی، مجھے نہیں معلوم تھا کہ اتنی مہنگی ہے۔

اس درمیان یہ انکشاف ہوا ہے کہ تینوں شوٹر نے 14 اپریل کو ہی عتیق احمد کو مارنے کی کوشش کی تھی، لیکن سیکورٹی گھیرا دیکھ کر بھاگ گئے تھے۔ 14 اپریل کو ہی لولیش تیواری، سنی سنگھ اور ارون موریہ نے عتیق احمد اور اشرف پر حملے کا پلان بنایا تھا، لیکن ان کے آس پاس کی سیکورٹی دیکھ کر شوٹروں کو موقع نہیں ملا۔

پولیس کا ماننا ہے کہ سنی اورلولیش تیواری کی ملاقات جیل میں ہوئی تھی اور دونوں نے عتیق احمد کے قتل کا پلان بنایا تھا۔ عتیق احمد اور اشرف کے قتل کے لئے ارون موریہ کو شامل کیا تھا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک بار جب ان کا پولیس ریمانڈ ختم ہوجائے گی، تب ان کا نارکو ٹسٹ بھی کرایا جاسکتا ہے۔

ایس آئی ٹی نے تین لوگوں کو اٹھایا

عتیق-اشرف قتل سانحہ کی جانچ کر رہی ایس آئی ٹی نے باندہ سے تین افراد کو حراست میں لیا ہے۔ عتیق احمد اور اشرف کے قتل کے اہم ملزم لولیش تیواری کے تین دوستوں کو اٹھایا گیا ہے۔ ایس آئی ٹی انسپکٹر کی قیادت میں باندہ ریلوے اسٹیشن پر لولیش تیواری کو میڈیا ٹریننگ دینے والے تین دوست حراست میں لئے گئے ہیں۔ ایس آئی ٹی ٹیم آج حمیر پور اور کاس گنج بھی پہنچی ہے۔

لولیش تیواری بولا- میں کٹر ہندووادی ہوں

پوچھ گچھ کے دوران لولیش تیواری نے خود کو کٹرہندووادی اورپرشورام کی اولاد بتایا۔ لولیش سوشل میڈیا کے ذریعہ خود کی شہرت کی کوشش بھی کی تھی۔ تینوں قاتلوں میں سنی سنگھ زیادہ مجرمانہ فطرت اوروالا نظرآیا۔ تینوں ملزم پہلی رات اپنی ہی تھیوری پر ٹکے رہے۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

CJI DY Chandrachud: سی جے آئی کے والد کو ڈر تھا کہ کہیں ان کا بیٹا طبلہ بجانے والا بن جائے، جانئے چندرچوڑ کی دلچسپ کہانی

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ والدین کے اصرار پر موسیقی سیکھنا شروع کی۔ انہوں…

3 hours ago