-بھارت ایکسپریس
سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد اوران کے بھائی سابق رکن اسمبلی اشرف احمد کے قتل سانحہ میں گرفتارکئے گئے تینوں شوٹرس کی جیل تبدیل کردی گئی ہے۔ تینوں شوٹرس کو پرتاپ گڑھ سے چترکوٹ کی ضلع جیل میں شفٹ کیا گیا ہے۔
سیکورٹی کے سخت انتظامات کے درمیان تینوں شوٹرس پرتاپ گڑھ سے چترکوٹ جیل میں شفٹ کئے گے۔ جانکاری کے مطابق، انتظامی فیصلے کی بنیاد پر جیل تبدیل کی گئی ہے۔ سیکورٹی وجوہات سے ان تینوں ملزمین کو چترکوٹ جیل میں ٹرانسفرکیا گیا ہے۔
گزشتہ روز یعنی 17 نومبرکو ہی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ان شوٹرس کی پریاگ راج کی سیشن کورٹ میں ورچوئل پیشی ہوئی تھی۔ 15 اپریل کو عتیق احمد اوراشرف احمد کا پولیس حراست کے دوران قتل ہوا تھا۔ شوٹرلولیش تیواری، ارون موریہ اور سنی سنگھ کو موقع سے ہی گرفتار کیا گیا تھا۔ تینوں کے جائے حادثہ پر موجود ہوکرفائرنگ کرنے کا ویڈیو بھی سامنے آیا تھا۔ واردات کو انجام دینے سے پہلے تینوں شوٹر چترکوٹ میں جمع ہوئے تھے۔
وہیں دوسری جانب، چترکوٹ جیل میں سابق رکن اسمبلی مختارانصاری کے بیٹے اور رکن اسمبلی عباس انصاری بھی کافی دنوں تک جیل میں بند رہے ہیں۔ گرفتار شوٹر لولیش ارون اور سنی پرابھی چارج فریم نہیں ہوسکا ہے۔ چارج فریم ہونے کے معاملے میں پریاگ راج کی سیشن کورٹ میں 4 دسمبر کو سماعت ہوگی۔ جیل شفٹنگ کی کارروائی خفیہ طریقے سے ہوئی۔ تینوں شوٹروں کو ایک ساتھ ہی چترکوٹ جیل بھیجا گیا۔ تینوں شوٹرچترکوٹ جیل میں ہائی سیکورٹی بیرک میں رکھے گئے ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…