قومی

Kiren Rijiju Praises Bazm-e-Sahafat: مرکزی وزیر کرن رجیجو نے بھارت ایکسپریس کے اردو کانکلیو کی ستائش کی، فیس بک پوسٹ میں لکھا- ’بزم صحافت‘ نے دیا مضبوط پلیٹ فارم

 نئی دہلی: مرکزی وزیربرائے اقلیتی اموروپارلیمانی امورکرن رجیجونے بھارت ایکسپریس نیوزنیٹ ورک کے ذریعہ منعقدہ بزم صحافت کے تحت اردوصحافت کانکلیوسے خطاب کے بعد فیس بک پرایک پوسٹ شیئرکی، جس میں انہوں نے اردوکوسب سے بہترین صحافت کی شاندارروایت اوربدلتے دورمیں اس کے اہم کردارکواجاگرکیا۔ انہوں نے 17 ستمبرکونئی دہلی کے انڈیا انٹرنیشنل سینٹرمیں منعقدہ ’بزمِ صحافت‘ پروگرام میں شرکت کی۔

اردو صحافت کی بھرپور روایت کو سراہا

کرن رجیجونے اردو صحافت کی طویل اوربھرپورروایت کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ یہ صحافت مختلف برادریوں کومعلومات فراہم کرنے، انہیں آپس میں جوڑنے اورانہیں اپنی آوازدینے میں اہم کردارادا کرتی رہی ہے۔ کانکلیومیں سیاسی لیڈروں، صحافیوں، ایڈیٹروں اورماہرین تعلیم نے شرکت کی۔ اس دوران ڈیجیٹل دورمیں اردو صحافت کے بدلتے کرداراوراس کے سامنے موجود نئے مواقع پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

اہم شخصیات نے کی شرکت

اس پروگرام میں سابق مرکزی وزیرشاہنوازحسین اورسابق رکن پارلیمنٹ شاہد صدیقی نے بھی شرکت کی۔ بھارت ایکسپریس نیوزنیٹ ورک کے ڈائریکٹراورگروپ مینیجنگ ایڈیٹررادھے شیام رائے بھی پروگرام میں موجود رہے۔ وزارت تعلیم، حکومت ہند کے نیشنل کونسل فارپروموشن آف اردو لینگویج کے ڈائریکٹرڈاکٹرشمس اقبال بھی کانکلیوکا حصہ تھے۔ بھارت ایکسپریس اردو کے ایڈیٹراورکانکلیوکے کنوینرڈاکٹرخالد رضا خان نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔ وزارت تعلیم کے نیشنل کمیشن فارمائنارٹی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز(این سی ایم ای آئی) کے قائم مقام چیئرمین پروفیسرڈاکٹرشاہد اختربھی موجود رہے۔

’بزمِ صحافت‘ کو اہم پلیٹ فارم قرار دیا

اپنی فیس بک پوسٹ میں کرن رجیجونے کہا کہ اردو صحافت کی ایک بھرپورروایت ہے، جولوگوں کومعلومات فراہم کرنے، انہیں جوڑنے اورانہیں اپنی آوازدینے کا کام کرتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’بزمِ صحافت‘ جیسے پلیٹ فارم اردو صحافت کے بدلتے کردارپرگفتگو، نئے مواقع سے فائدہ اٹھانے اورہندوستان کے متنوع میڈیا منظرنامے میں اس کی خدمات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اہم جگہ فراہم کرتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abdul Awwal

Recent Posts

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

2 hours ago

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

2 hours ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

3 hours ago