قومی

PM Modi Hails Bhupen Hazarika as Icon of Unity and Integrity: ’’بھوپین دا ہندوستان کے اتحاد اور سالمیت کے عظیم علمبردار تھے‘‘، گوہاٹی میں بھوپین ہزاریکا کی صد سالہ تقریبات وزیر اعظم مودی نے عوام سے کیا خطاب

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتے کے روز گوہاٹی میں بھارت رتن سے نوازے گئے عظیم گلوکار بھوپین ہزاریکا کو ان کی پیدائش کی صد سالہ تقریبات کے موقع پر زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’بھوپین دا‘‘ نے اُس دور میں بھی ملک کی یکجہتی کا پیغام دیا، جب شمال مشرق کو تشدد اور علیحدگی پسندی کی آگ میں جھونک دیا گیا تھا۔ وزیر اعظم نے بھوپین ہزاریکا کو بھارت کے اتحاد اور سالمیت کا سچا علمبردار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’جب شمال مشرق نظرانداز کیا جا رہا تھا اور اسے علیحدگی و بدامنی کے سپرد کر دیا گیا تھا، تب بھوپین دا نے اپنی آواز کے ذریعے بھارت کے اتحاد کو زندہ رکھا۔‘‘

وزیر اعظم مودی نے مزید کہا کہ ’’انھوں نے ایک خوش حال شمال مشرق کا خواب دیکھا تھا اور آج ہم ان کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں۔‘‘ وزیر اعظم نے بھوپین ہزاریکا کی صد سالہ تقریبات میں شامل ہونے کے اپنے لیے اعزاز کی بات قرر دیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’چند دن پہلے 8 ستمبر کو بھوپین دا کی سالگرہ کے موقع پر میں نے ان کے نام ایک مضمون لکھا تھا۔ آج مجھے ان کی صد سالہ تقریبات میں شریک ہونے کا موقع ملا ہے، یہ میرے لیے باعثِ اعزاز ہے۔‘‘

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ بھوپین دا کو لوگ محبت سے ’سدھا کنٹھ‘ (میٹھی آواز) کے لقب سے یاد کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا ’’اگرچہ وہ اب ہمارے درمیان نہیں ہیں، لیکن ان کی آواز، ان کے نغمے آج بھی بھارت کی ترقی کا مشاہدہ کر رہے ہیں اور ہمیں توانائی دے رہے ہیں۔ حکومت ان کی یاد میں یہ صد سالہ تقریبات بڑے فخر کے ساتھ منا رہی ہے۔‘‘ اس موقع پر وزیر اعظم مودی نے بھوپین ہزاریکا کی یاد میں ایک یادگاری سکہ اور ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا۔ وہیں آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنتا بسوا سرما نے وزیر اعظم مودی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ’’آج وزیر اعظم نے بھوپین دا کو جو عزت دی ہے، آسام کی عوام اسے کبھی نہیں بھولے گی۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

UP New Congress President: آرادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود ورکنگ پریذیڈنٹ مقرر

2027 کے اسمبلی انتخابات سے پہلے کانگریس کا بڑا تنظیمی فیصلہ، دیویندر نشاد اور آلوک…

6 minutes ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

17 minutes ago