وزیرِ اعظم نریندر مودی نے اتوار کو آسام کے ضلع گولا گھاٹ میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بھارت دنیا کی تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت بن چکا ہے اور جیسے جیسے ملک ترقی کر رہا ہے، ویسے ویسے توانائی، بجلی، گیس اور ایندھن کی ضرورتیں بھی بڑھ رہی ہیں۔ وزیرِ اعظم مودی نے کہا کہ ’’بھارت طویل عرصے سے توانائی کی ضروریات کے لیے غیر ملکی ذرائع پر انحصار کرتا آیا ہے۔ ہر سال کروڑوں روپے کا خام تیل اور گیس درآمد کی جاتی ہے، جس سے بیرونی ممالک کی معیشتوں کو فائدہ اور روزگار حاصل ہوتا ہے۔ یہ صورتِ حال تبدیل ہونی چاہیے اور بھارت اب توانائی کے شعبے میں خود کفالت کی راہ پر گامزن ہے۔‘‘
اس موقع پر وزیرِ اعظم مودی نے نُمالی گڑھ ریفائنری لمیٹڈ (NRL) میں بایوایتھنول پلانٹ کا افتتاح کیا اور پولی پروپائلین پلانٹ کی بنیاد رکھی۔ تقریب میں مرکزی وزیر برائے پیٹرولیم ہر دیپ سنگھ پوری اور آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنتا بسوا سرما بھی موجود تھے۔ اس موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم مودی نے کہا کہ ’’آج کا دن ترقی یافتہ آسام اور ترقی یافتہ بھارت کی سمت ایک اہم سنگ میل ہے۔ آج آسام کو تقریباً 18,000 کروڑ روپے کی مختلف منصوبے حاصل ہوئے ہیں۔‘‘
انھوں نے بتایا کہ تھوڑی دیر پہلے انھوں نے درانگ میں صحت اور رابطے سے متعلق منصوبوں کی بنیاد رکھی، جب کہ گولاگھاٹ میں توانائی سے متعلق منصوبوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھا گیا۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آسام بھارت کی توانائی صلاحیت کو تقویت دینے والی ریاست ہے۔ یہاں سے نکلنے والی پیٹرولیم مصنوعات ملک کی ترقی کو رفتار دیتی ہیں اور بایوایتھنول پلانٹ جیسے منصوبے آسام کی صنعتی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ یہ منصوبے کسانوں اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کریں گے۔ ساتھ ہی وزیرِ اعظم نے اعلان کیا کہ حکومت ’’نیشنل ڈیپ واٹر ایکسپلوریشن مشن‘‘ شروع کرنے جا رہی ہے، تاکہ سمندر میں موجود تیل و گیس کے ذخائر کو تلاش کیا جا سکے، جس کا انھوں نے یومِ آزادی کے موقع پر لال قلعہ سے خطاب میں بھی ذکر کیا تھا۔
بھارت ایکسپریس اردو
اپوزیشن پر حملہ کرتے ہوئے اویسی نے کہا، سماج وادی پارٹی کے لوگوں اور تمہارے…
اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جغرافیائی سیاسی کشیدگی،…
مقامی لوگوں نے کہا کہ افسران اور ملازمین مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ جب بھی…
سال 1564 میں جب آصف خان کی قیادت میں ایک بڑی مغل فوج نے گونڈوانا…
اعلیٰ سطحی ملاقات کا اہم ایجنڈا دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو نئی بلندیوں…
دوسری جانب ون ڈے سیریز میں بھارت کو سخت ٹکر دینے کے بعد ویسٹ انڈیز…