وزیرِ اعظم نریندر مودی نے 17ویں BRICS سربراہی اجلاس 2025 میں گلوبل ساؤتھ کی آواز کو بلند کرنے، عالمی اداروں کی اصلاح اور مصنوعی ذہانت کے ذمہ دارانہ استعمال پر زور دیتے ہوئے بہترین خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انھوں نے BRICS کی بڑھتی ہوئی اہمیت، رکن ممالک کے باہمی تعاون اور گلوبل ساؤتھ کے ساتھ مؤثر شراکت پر زور دیا۔
پی ایم مودی نے کہا کہ BRICS کی سب سے بڑی طاقت اس کا تنوع اور ملٹی پولیریٹی ہے، جو ایک کثیرالجہتی اور شفاف عالمی نظام کی قیادت کے لیے اسے موزوں بناتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’جب عالمی نظم دباؤ کا شکار ہو تو BRICS جیسا پلیٹ فارم ایک متوازن نظام کی رہنمائی میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔‘‘
پی ایم مودی نے برکس نیو ڈیولپمنٹ بینک کو سراہا
وزیرِ اعظم مودی نے BRICS کے نیو ڈیولپمنٹ بینک (NDB) کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ترقی پذیر ممالک کے لیے ایک مضبوط متبادل ہے۔ انھوں نے زور دیا کہ ’’اس بینک کو منصوبوں کی منظوری میں طلب پر مبنی اصول، طویل مدتی مالی استحکام اور کریڈٹ ریٹنگ جیسے اہم پہلوؤں کا خیال رکھنا چاہیے۔‘‘
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں زرعی تحقیق، سائنس و ٹیکنالوجی اور علمی اشتراک کے میدانوں میں BRICS کے کردار کو مزید وسعت دینے کی بات کی۔ بھارت میں قائم BRICS زرعی پلیٹ فارم اور ’’ون نیشن ون سبسکرپشن‘‘ جیسے ماڈلز کو دوسرے ممالک تک وسعت دینے کی تجویز دی گئی۔
مصنوعی ذہانت، جتنی باصلاحیت ہے اتنی ہی خطرناک بھی: پی ایم مودی
دریں اثنا مصنوعی ذہانت کے موضوع پر بات کرتے ہوئے وزیرِ اعظم مودی نے خبردار کیا کہ جہاں مصنوعی ذہانت بہترین صلاحیتوں کا حامل ہے، وہیں اس کے ساتھ بڑے خطرات بھی جڑے ہوئے ہیں۔ پی ایم مودی نے کہا کہ ’’ہمیں AI کے میدان میں ایسی حکمرانی کی ضرورت ہے جو شفافیت، صداقت، اور ذمہ داری کو یقینی بنائے۔‘‘
انھوں نے اعلان کیا کہ بھارت 2026 میں “AI Impact Summit” کی میزبانی کرے گا، تاکہ عالمی سطح پر AI کے ضوابط اور تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔ اپنے خطاب کے اختتام پر پی ایم مودی نے کہا کہ ’’گلوبل ساؤتھ کی ہم سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں، ہمیں ’Lead by Example‘ کے اصول پر چل کر ان پر پورا اترنا ہوگا۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو
منتظمین کے مطابق، اچھی فلم بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ انسانی احساسات اور…
ایشا نے اپنے بھائی اور ریلائنس جیئو کے چیئرمین آکاش امبانی کی محنت کا بھی…
بھارت کی صدارت میں 12ویں برکس پارلیمانی کانفرنس کا انعقاد نئی دہلی میں پارلیمنٹ ہاؤس…
پاکستان نے یکم ستمبر کو ایس سی او سربراہانِ مملکت کی کونسل کی 2026-27 کی…
والٹز کی تقریر کے دوران کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈریگیز پریلا آگے بڑھے اور…
یہ اعزاز 30 ستمبر کو فلائی دبئی کی پرواز ایف زیڈ 1073 میں پیش آنے…