ملک کے 5 ریاستوں راجستھان، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، تلنگانہ اورمیزورم میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ اس سے متعلق دہلی میں الیکشن کمیشن کی ایک میٹنگ جاری ہے، جس میں پانچ ریاستوں کے الیکشن آبزرورس شامل ہیں۔ میٹنگ میں چیف الیکشن کمشنر راجیوکماربھی موجود ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق، ان ریاستوں میں 15 نومبر سے 7 دسمبر تک ووٹنگ ہوسکتی ہے۔ تاریخ کا اعلان 8 اکتوبرکے بعد کبھی بھی ہوسکتا ہے۔ سال 2018 میں 6 اکتوبرکوالیکشن کی تاریخ کا اعلان ہوا تھا۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع نے کہا تھا کہ راجستھان، مدھیہ پردیش، میزورم اور تلنگانہ میں گزشتہ بار کی طرح 2018 میں ایک ہی مرحلے میں ووٹنگ ہوسکتی ہے۔ چھتیس گڑھ میں دو مرحلوں میں ووٹنگ ہونے کا امکان ہے، جیسا کہ 2018 میں ہوا تھا۔
پانچ ریاستوں میں ووٹنگ کی تاریخ الگ الگ ہوسکتی ہیں۔ پانچ ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی ایک ساتھ 10 سے 15 دسمبر کے درمیان ہوسکتی ہے۔ جن پانچ ریاستوں میں الیکشن ہونا ہے، ان میں سے چارمیں خواتین رائے دہندگان مردوں کے مقابلے زیادہ ہیں۔
الیکشن کی تاریخ کو حتمی شکل دینے کی قواعد
پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے پروگرام کے اعلان سے پہلے الیکشن کمیشن نے راجستھان، میزورم، مدھیہ پردیش، تلنگانہ اور چھتیس گڑھ میں الیکشن تیاریوں کا جائزہ لیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے الیکشن عمل کی بہترآپریٹنگ کے لئے حکمت عملی کو آخری شکل دینے کے لئے جمعہ کے روز اپنے آبزروروں کی میٹنگ بلائی ہے۔ الیکشن کمیشن کی پولیس اورآبزروروں کی پورے دن چلنے والی میٹنگ کا مقصد حکمت عملی کو ہموارکرنا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ماڈل کوڈ کومؤثر طریقے سے نافذ کیا جائے۔
ان ریاستوں میں کب ختم ہوگی اسمبلی کی میعاد؟
میزورم کی اسمبلی کی مدت اس سال 17 دسمبر کو ختم ہو رہی ہے۔ بی جے پی کی اتحادی میزو نیشنل فرنٹ (ایم این ایف) شمال مشرق ریاست میں اقتدار پر قابض ہے۔ تلنگانہ، راجستھان، چھتیس گڑھ اور راجستھان کی اسمبلی کی مدت آئندہ سال جنوری میں ختم ہو رہی ہے۔ تلنگانہ میں کے چندرشیکھر راؤ کی قیادت والی بھارت راشٹریہ سمیتی (بی آرایس) اقتدار میں ہے، جبکہ مدھیہ پردیش میں بی جے پی کا اقتدار ہے۔ وہیں چھتیس گڑھ اور راجستھان میں کانگریس کی حکومتیں ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…