قومی

Assembly election results: دہلی میں بی جے پی کی سرکار یا چوتھی بار اروند کجریوال؟ ووٹوں کی گنتی شروع ہوگی تھوڑی دیر بعد

دہلی اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی آج یعنی ہفتہ (8 فروری 2025) کو ہوگی، جس میں یہ فیصلہ ہوگا کہ آیا عام آدمی پارٹی (اے اے پی) چوتھی بار اقتدار میں آئے گی یا بی جے پی 27 سال بعد قومی دارالحکومت میں حکومت بنائے گی۔ گزشتہ دو اسمبلی انتخابات میں ایک بھی سیٹ نہ جیتنے کے بعد کانگریس اس بار بھی اپنی کھوئی ہوئی زمین دوبارہ حاصل کرنے کی امید کر رہی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق بدھ کو دہلی انتخابات کے لیے 60.54 فیصد ووٹ ڈالے گئے تھے۔

دہلی کے چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) ایلس واز نے کہا کہ 5,000 اہلکاروں کو، جن میں کاونٹنگ گارڈ، کاؤنٹنگ اسسٹنٹس اور اس عمل کے لیے تربیت یافتہ معاون عملہ شامل ہیں، ہفتے کو گنتی کے لیے تعینات کیےجارہے ہیں۔ ہر حلقے میں ریٹرننگ آفیسر (RO) الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (EVM) کے ووٹوں اور ووٹر ویریفایبل پیپر آڈٹ ٹریل (VVPAT) سلپس کی گنتی کرے گا۔

ووٹوں کی گنتی اور نتائج کا اعلان

ووٹوں کی گنتی آج  صبح 8 بجے شروع ہوگی۔

ابتدائی رجحانات صبح 9 بجے تک متوقع ہیں۔

حتمی نتائج کا اعلان شام 6 بجے کے قریب کیا جائے گا۔

تازہ ترین اپ ڈیٹس الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ eci.gov.in اور results.eci.gov.in پر دستیاب ہوں گی۔

دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی کے پیش نظر 19 گنتی مراکز کے لیے تین سطحی حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں، جن میں نیم فوجی دستوں کی دو کمپنیاں اور دہلی پولیس اہلکار شامل ہیں۔ پولیس افسر نے کہا کہ گنتی کے مراکز کے اندر صرف مجاز اہلکاروں کو جانے کی اجازت ہوگی، جہاں موبائل فون کے استعمال پر سختی سے پابندی ہوگی۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

آئی پی ایل 2027 آکشن سے پہلے سوریہ کمار یادو کو ملی ممبئی کی کپتانی، 16 رکنی ٹیم کا اعلان، جانئے پوری تفصیل

سوریہ کمار کو یادو کو کپتانی کا کافی تجربہ ہے۔ سوریہ کمار کی کپتانی میں…

9 hours ago

جنوبی افریقہ ٹسٹ، ونڈے اور ٹی-20 سیریز کے لئے ٹیم انڈیا کا اعلان، 9 دسمبر سے دورے کا آغاز، یہاں دیکھیں پوری تفصیل

جنوبی افریقہ دورے پرہندوستانی ٹیم ایک ٹسٹ میچ، تین ونڈے اور تین ٹی-20 میچوں کی…

9 hours ago

PT Usha IOA Elections: آئی او اے انتخابات سے پہلے پی ٹی اوشا کو جھٹکا، میرٹ اسپورٹس پرسن زمرے میں نہیں مل سکی جگہ

چھ امیدواروں کے درمیان مقابلے میں چار خواتین نمائندوں کا انتخاب، اب 5 دسمبر کو…

10 hours ago