قومی

Assembly Election 2026: پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کا بج گیا بگل،  الیکشن کمیشن آج شام 4 بجے تاریخوں کا کرے گا اعلان، بنگال سے کیرالہ تک نظریں مرکوز

بھارت کے انتخابی معرکے کا بگل آج بجنے والا ہے۔ اگر آپ مغربی بنگال، آسام، تمل ناڈو، کیرالہ یا پڈوچیری کے رہنے والے ہیں تو یہ خبر آپ کے لیے خاص اہمیت رکھتی ہے۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا (ECI) آج شام ان پانچوں ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان کرنے والا ہے۔ اس مقصد کے لیے نئی دہلی کے وگیان بھون میں شام 4 بجے ایک ہائی پروفائل پریس کانفرنس طلب کی گئی ہے، جہاں چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار پورے انتخابی شیڈول کا خاکہ ملک کے سامنے پیش کریں گے۔

آج سے نافذ ہو جائے گا ضابطۂ اخلاق

جیسے ہی الیکشن کمیشن آج شام پریس کانفرنس میں تاریخوں کا اعلان کرے گا، اسی لمحے ان انتخابی ریاستوں میں ’ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ‘ (ضابطۂ اخلاق) نافذ ہو جائے گا۔ اس کا سیدھا مطلب یہ ہے کہ حکومتیں اب کسی نئی اسکیم کا اعلان نہیں کر سکیں گی اور پورا انتظامی نظام الیکشن کمیشن کے کنٹرول میں آ جائے گا۔ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے ساتھ اس پورے عمل کی ذمہ داری الیکشن کمشنر ڈاکٹر سکھبیر سنگھ سندھو اور ڈاکٹر وویک جوشی سنبھال رہے ہیں۔

کم مراحل میں ہو سکتے ہیں انتخابات

اس بار سب سے بڑی بحث انتخابات کے مراحل (فیز) کو لے کر ہے۔ ذرائع کے مطابق کمیشن کی کوشش ہے کہ اس بار ووٹنگ کے عمل کو زیادہ طویل نہ کیا جائے اور کم سے کم مراحل میں مکمل کیا جائے۔ گزشتہ بار کے مقابلے میں اس مرتبہ کئی تبدیلیاں دیکھنے کو مل سکتی ہیں۔ ووٹر لسٹوں کا کام پہلے ہی مکمل ہو چکا ہے، اس لیے کمیشن اب پوری طرح انتخابی میدان میں اترنے کے لیے تیار ہے۔

مغربی بنگال پر سب کی نظریں

ہمیشہ کی طرح اس بار بھی سب کی نظریں مغربی بنگال پر مرکوز ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس بار وہاں انتخابات کے مراحل کم ہونے کا امکان ہے۔ اطلاعات ہیں کہ بنگال میں تین مراحل سے زیادہ میں ووٹنگ نہیں ہوگی، جس پر زیادہ تر سیاسی جماعتوں نے اپنی رضامندی ظاہر کی ہے۔ بی جے پی نے بھی الیکشن کمیشن کو مشورہ دیا تھا کہ 2021 کی طرح سات یا آٹھ مراحل میں انتخابات کرانا عملی طور پر مناسب نہیں ہوگا۔

ان تمام ریاستی اسمبلیوں کی مدتِ کار مئی اور جون میں ختم ہو رہی ہے۔ اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے کمیشن اپریل اور مئی کے درمیان ووٹنگ اور نتائج کے پورے عمل کو مکمل کرا سکتا ہے۔ آج شام 4 بجے ہونے والے اعلان کے بعد یہ واضح ہو جائے گا کہ کس ریاست میں کب ووٹنگ ہوگی اور اقتدار کی باگ ڈور کس کے ہاتھ آئے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Indian Shooter Asian Games Gold Medal: راہی سرنوبت: این سی سی سے آغاز، عالمی سطح پر کی تاریخ رقم، ہندوستان کی بنیں گولڈن گرل

36ویں سالگرہ پر ہندوستان کی اسٹار نشانے باز کی متاثر کن کہانی، کامن ویلتھ گیمز،…

2 hours ago

Cuba US Sanctions: کیوبا کے حق میں بھارت کا اہم موقف، امریکی پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد کی حمایت میں 130 ممالک نےدیا  ووٹ

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکہ کی اقتصادی اور تجارتی پابندیاں ختم کرنے کی…

3 hours ago

Diljit Dosanjh Concert: دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ کے لیے دہلی میٹرو کی خصوصی تیاری، 30 اکتوبر کو رات 12 بجے تک چلیں گی ٹرینیں

جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں ’اورا انڈیا ٹور 2026‘ کے دوران 70 ہزار سے زائد…

4 hours ago

Saharanpur Lighting: سہارنپور میں آسمانی بجلی گرنے سے مسجد کے مینار کا گنبد تباہ، جل گئے کئی الیکٹرانک آلات

اتر پردیش کے گنگوہ علاقے کے گاؤں گجران میں واقع مسجد پر آسمانی بجلی گرنے…

5 hours ago