بھارت ایکسپریس–
جموں وکشمیراورہریانہ اسمبلی الیکشن کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر راجیوکمارنے اعلان کیا کہ جموں وکشمیر میں تین مرحلے میں 90 سیٹوں کے لئے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ جموں وکشمیرمیں 18 ستمبر، 25 ستمبراوریکم اکتوبرکوووٹنگ ہوگی۔ جبکہ ہریانہ میں ایک مرحلے میں ووٹنگ ہوگی۔ ہریانہ میں یکم اکتوبرکو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ہریانہ اورجموں وکشمیرمیں 4 اکتوبرکوووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔
چیف الیکشن کمشنرراجیوکمارنے کہا کہ ہم نے وعدہ کیا تھا کہ الیکشن چھوٹا کرائیں گے اورجموں وکشمیرمیں تین مرحلے میں ووٹنگ کرائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیرمیں تقریباً 20 لاکھ نوجوان ووٹرزہیں۔ گزشتہ الیکشن میں لوگوں کی لمبی لمبھی قطاریں دیکھنے کو ملیں۔ راجیوکمارنے کہا کہ الیکشن کمیشن نے جموں وکشمیرکا دورہ کیا تھا اوروہاں پر87 لاکھ 9 ہزارووٹرز ہیں، 11 ہزار838 پولنگ بوتھ ہیں اورلوگوں میں اسمبلی الیکشن سے متعلق کافی جوش ہے۔
چیف الیکشن کمشنرراجیو کمارنے ہریانہ اسمبلی الیکشن کے بارے بتاتے ہوئے کہا کہ ہریانہ میں 2 کروڑ ایک ہزار ووٹر ہیں۔ ریاست میں 90 اسمبلی سیٹیں ہیں، جس میں 73 جنرل سیٹیں اور 17 ایس سی سیٹیں ہیں۔ اس کی ووٹرلسٹ 27 اگست کو ریلیزکی جائے گی۔ ہریانہ میں 20 ہزار 629 پولنگ اسٹیشن ہیں۔ آپ کوبتادیں کہ ہریانہ میں اس وقت بی جے پی کی حکومت ہے۔ یہاں پرزبردست سیاسی مقابلہ ہونے کا امکان ہے۔
جموں وکشمیراورہریانہ اسمبلی الیکشن کی تاریخوں کا اعلان ہوگیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنرراجیوکمارنے آج پریس کانفرنس کے ذریعہ تاریخوں کا اعلان کیا۔ چیف الیکشن کمشنرنے کہا کہ ہندوستان نے دنیا کوجوتصویردکھائی، اس سے دنیا میں پیغام گیا، چمک بہت دنوں تک دکھائی دیتی رہے گی۔ دنیا میں کہیں بھی الیکشن ہو، ہندوستان کے ساتھ موازنہ کرتے رہیں گے۔ جموں وکشمیر الیکشن جائزہ کے لئے ہماری ٹیم گئی تھی، لوگوں میں غضب کا جوش دکھائی دیا۔ سبھی بے قرارنظرآئے۔ لمبی لمبی لائنیں امید اورجمہوریت کی تصویربتا رہی تھی کہ عوام تبدیلی چاہتی ہے اور وہ اس کا حصہ بننا چاہتی ہے۔
بھارت ایکسپریس–
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…