-بھارت ایکسپریس
Assembly Election 2023: مدھیہ پردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ میں الیکشن جیتنے کے بعد بی جے پی کے سامنے سب سے بڑا کام وزیراعلیٰ کی تقرری کرنا ہے۔ اسی غوروخوض کے درمیان بی جے پی قیادت نے بڑا فیصلہ لیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مدھیہ پردیش، راجستھان اورچھتیس گڑھ میں غیررکن اسمبلی کو بھی وزیراعلیٰ بنایا جاسکتا ہے۔ اس سے مدھیہ پردیش کے موجودہ وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کے دوبارہ وزیراعلیٰ بننے پرتعطل برقرارہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش اورراجستھان میں بی جے پی نئے چہروں کو بھی موقع دے سکتی ہے۔
گزشتہ دنوں پانچ ریاستوں کے اسمبلی الیکشن میں جیت حاصل کرنے والے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے 12 اراکین پارلیمنٹ میں سے 10 اراکین نے بدھ کے روز پارلیمنٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ استعفیٰ دینے والے 10 اراکین پارلیمنٹ میں مدھیہ پردیش سے مرکزی وزیرنریندرسنگھ تومر، پرہلاد سنگھ پٹیل، راکیش سنگھ، ادے پرتاپ اورریتی پاٹھک نے استعفیٰ دیا ہے جبکہ چھتیس گڑھ سے ارون ساؤ اورگومتی سائی نے استعفیٰ دیا ہے۔ اس کے علاوہ راجستھان سے راجیہ وردھن سنگھ راٹھور، دیا کماری اورکروڑی لال مینا شامل ہیں۔ حالانکہ اسمبلی الیکشن میں جیت حاصل کرنے والے دواراکین پارلیمنٹ مہنت بالک ناتھ اوررینوکا سنگھ نے ابھی تک استعفیٰ نہیں دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، مہنت بالک ناتھ اوررینوکا سنگھ بھی جلد ہی لوک سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ دیں گے۔
اسمبلی الیکشن میں بی جے پی نے کیا نیا تجربہ
واضح رہے کہ اس بار بی جے پی نے اسمبلی انتخابات میں بڑا تجربہ کیا اور یہ فیصلہ پارٹی کے حق میں آیا۔ تینوں ریاستوں کے اسمبلی الیکشن میں بی جے پی نے وزیراعلیٰ کا چہرہ ڈکلیئرنہیں کیا تھا۔ مدھیہ پردیش میں شیوراج سنگھ چوہان، راجستھان میں وسندھرا راجے سندھیا اورچھتیس گڑھ میں رمن سنگھ جیسے بڑے چہرے تھے۔ الیکشن نتائج میں سبھی کوحیران کرتے ہوئے بی جے پی نے تینوں ریاستوں میں بڑی جیت درج کی۔ مدھیہ پردیش میں بی جے پی کو163، چھتیس گڑھ میں بی جے پی کو 54 اورراجستھان میں بی جے پی کو 115 سیٹوں پرجیت حاصل ہوئی۔ اب سب کواس بات کا انتظارہے کہ ریاست میں وزیراعلیٰ کون ہوگا؟
-بھارت ایکسپریس
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…