آسام: نریندر مودی نے کہا ہے کہ آسام گزشتہ دس برسوں میں ترقی اور کنیکٹیوٹی کے ایک نئے دور میں داخل ہو چکا ہے، جہاں بنیادی ڈھانچے میں نمایاں بہتری نے ریاست کی مجموعی تصویر بدل دی ہے۔ بسواناتھ میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے کہا کہ ماضی میں آسام کی پسماندگی دیکھ کر لوگ حیران ہوتے تھے، لیکن آج بہتر سڑکوں، پلوں اور دیگر سہولیات کو دیکھ کر خوشگوار حیرت کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں آسام کی شاہراہوں پر لڑاکا طیاروں کی لینڈنگ نے بھی دنیا کو ریاست کی ترقی کا پیغام دیا ہے۔
سیلاب، زمین کے کٹاؤ اور خواتین بااختیاری پر زور
وزیراعظم نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ریاست میں سیلاب اور زمین کے کٹاؤ جیسے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں سیکڑوں کروڑ روپے کے منصوبے جاری ہیں، جبکہ مزید 18 ہزار کروڑ روپے خرچ کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔ انہوں نے خواتین کی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برسوں میں خواتین کی سلامتی، تعلیم اور آمدنی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ ’’لکھپتی دیدی‘‘ مہم کے تحت لاکھوں خواتین مالی طور پر خود مختار بنی ہیں اور آئندہ اس تعداد کو 40 لاکھ تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
نوجوانوں کے لیے مواقع اور زیرِ آب سرنگ منصوبہ
وزیراعظم نے نوجوانوں کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ بہتر کنیکٹیویٹی سے زراعت، صنعت اور سیاحت کو فروغ ملے گا، جس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ برہم پتر دریا کے نیچے ایک بڑی زیرِ آب سرنگ تعمیر کی جائے گی، جس پر تقریباً 18,500 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ اس منصوبے سے نومالی گڑھ اور گوہپور کے درمیان فاصلہ کم ہوگا اور پورے شمال مشرقی خطے میں رابطہ مزید مضبوط ہوگا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ آسام اسمبلی کی 126 نشستوں کے لیے ووٹنگ 9 اپریل کو ہوگی، جبکہ نتائج 4 مئی کو سامنے آئیں گے، جہاں این ڈی اے اور کانگریس کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
مرکزی حکومت نے مردم شماری کے قواعد 1990 میں ترمیم کرکے نجی اسکولوں کے اساتذہ…
ہندوستان نے مالدیپ حکومت کی 30 ارب روپے کی کرنسی سویپ سہولت میں توسیع کی…
وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری سے متعلق بیان پر بہار کی سیاست گرم، ڈاکٹر پریتی شیکھر…
ہیلتھ کیئر اور ایف ایم سی جی کے شعبے کی کمپنی کُوپڈ لمیٹڈ (Cupid Ltd)…
آئی ٹی سٹی، ویلنیس سٹی، نیمش نگر اور ورون وہار سمیت 4 بڑے ترقیاتی منصوبوں…
ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’دہلی پولیس…