آسام کے گولاگھاٹ ضلع میں قاضی رنگا کے قریب قومی شاہراہ 27 پر ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ جورہاٹ سے آنے والی کالج کے طلبہ سے بھری ٹریولر گاڑی کی سامنے سے آنے والے کنٹینر ٹرک سے زوردار ٹکر ہوگئی، جس میں مہلوکین کی تعداد بڑھ کر اب 23 ہوگئی ہے، جبکہ کئی دیگر افراد زخمی زخمی بتائے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
کالج کے طلبہ و طالبات تھے سوار، حادثے کے بعد مچی چیخ و پکار
اطلاعات کے مطابق، ٹریولر گاڑی میں تقریباً 35 مسافر سوار تھے، جن میں بڑی تعداد میں کالج کے طلبہ اور طالبات شامل تھے۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ ٹریولر گاڑی کے پرخچے اڑ گئے اور وہ بری طرح پچک گئی۔ ٹکر کے بعد جائے حادثہ پر افراتفری مچ گئی اور ہر طرف چیخ و پکار سنائی دینے لگی۔
زخمیوں کو کوہورا اسپتال میں کرایا گیا داخل
حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ اور پولیس انتظامیہ فوری طور پر راحت اور بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہوگئے۔ شدید زخمی مسافروں کو فوری طور پر قریبی کوہورا ماڈل اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ حادثے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے مہلوکین کی شناخت اور حادثے کی اصل وجوہات کا پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی آس پاس کے اسپتالوں کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے تاکہ زخمیوں کو فوری اور بہتر طبی سہولت فراہم کی جاسکے۔
وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے حادثے پر ظاہر کیا افسوس
آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے قاضی رنگا میں پیش آئے اس دردناک حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ آج قاضی رنگا میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے سے انہیں شدید صدمہ پہنچا ہے۔ دکھ کی اس گھڑی میں پورا آسام متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت کی پہلی ترجیح یہ یقینی بنانا ہے کہ زخمیوں کو بغیر کسی تاخیر کے بہترین طبی سہولت فراہم کی جائے۔ ریاستی وزیر اتل بورا جائے حادثہ پر موجود ہیں اور خود راحت و بچاؤ کے کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں۔انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی اور سوگوار خاندانوں کو اس مشکل وقت میں ہمت و حوصلہ عطا ہونے کی پرارتھنا بھی کی۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
ریلوے وزیر اشونی ویشنو نے منگلورو جنکشن سے بنگلورو-منگلورو-مڈگاؤں وندے بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی…
شوبھا یاترا میں دھیرج سریواستو کی سرگرم شرکت بھی خاصی توجہ کا مرکز بنی۔ آئندہ…
نشاد پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر سنجے نشاد نے نئی دہلی میں وزیر داخلہ امت…
وزیر اعظم نے کہا کہ توانائی کے تحفظ کا ایک اہم پہلو بجلی کی پیداوار…
بہار کے بھوجپور ضلع میں مسلح بدمعاشوں نے حوالدار ہرندر سنگھ کے بیٹے ریتک سنگھ…
آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز کپ 2026 میں جمعہ کو سری لنکا، بنگلہ دیش،…