قومی

Assam Kaziranga Road Accident: آسام کے قاضی رنگا میں بھیانک سڑک حادثہ، طلبہ سے بھری گاڑی کنٹینر ٹرک سے ٹکرائی، 12 افراد کی موت کا خدشہ

آسام کے گولاگھاٹ ضلع میں قاضی رنگا کے قریب قومی شاہراہ 27 پر ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ جورہاٹ سے آنے والی کالج کے طلبہ سے بھری ٹریولر گاڑی کی کنٹینر ٹرک سے آمنے سامنے زوردار ٹکر ہوگئی۔ حادثے میں 10 سے 12 افراد کی موت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ٹکر اتنی شدید کہ ٹریولر گاڑی کے پرخچے اڑ گئے

آسام کے گولاگھاٹ ضلع میں قاضی رنگا کے قریب قومی شاہراہ 27 پر ایک انتہائی دردناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، جورہاٹ سے آنے والی مسافروں سے بھری ایک ٹریولر گاڑی سامنے سے آنے والے کنٹینر ٹرک سے ٹکرا گئی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ ٹریولر گاڑی پوری طرح تباہ ہوگئی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق، اس حادثے میں کم از کم 10 سے 12 افراد کی موت کا خدشہ ہے۔ حادثے کے بعد پورے علاقے میں کہرام مچ گیا اور جائے وقوعہ پر افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔

گاڑی میں کالج کے طلبہ و طالبات سوار تھے

اطلاعات کے مطابق، حادثے کا شکار ہونے والی ٹریولر گاڑی میں تقریباً 35 مسافر سوار تھے، جن میں بڑی تعداد کالج کے طلبہ و طالبات کی تھی۔ دونوں گاڑیوں کے درمیان ٹکر اتنی زوردار تھی کہ ٹریولر کا ڈھانچہ بری طرح پچک گیا اور اس کے پرخچے اڑ گئے۔حادثے کے بعد موقع پر چیخ و پکار مچ گئی۔ مقامی لوگوں نے فوری طور پر امدادی سرگرمیاں شروع کیں اور پولیس و انتظامیہ کو اطلاع دی۔

زخمیوں کو کوہورا ماڈل اسپتال میں کرایا گیا داخل

حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ اور پولیس انتظامیہ راحت اور بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہوگئے۔ شدید زخمی مسافروں کو فوری طور پر قریبی کوہورا ماڈل اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ حادثے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے مہلوکین کی شناخت اور حادثے کی اصل وجوہات کا پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔اس کے ساتھ ہی آس پاس کے اسپتالوں کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ زخمیوں کو فوری اور بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ تاہم، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد کے بارے میں انتظامیہ کی جانب سے حتمی سرکاری تفصیلات کا انتظار ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Eastern Zonal Council meeting: امت شاہ 29 نومبر کو اڈیشہ میں مشرقی زونل کونسل کے 28ویں اجلاس کی کریں گے صدارت

اجلاس میں اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ موہن چرن ماجھی، جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین،…

16 minutes ago

UP Election 2027: ’’’سماجک پریورتن مورچہ‘ اتر پردیش میں بدل دے گا اقتدار…‘‘، چندر شیکھر آزاد کا دعویٰ

چندر شیکھر آزاد نے کہا کہ ہمارا اتحاد کمزور طبقات کی آواز اٹھائے گا۔ ہم…

54 minutes ago