قومی

Asim Munir speaking like a Sadakchaap Aadmi: عاصم منیر کی زبان ’سڑک چھاپ‘— پاکستان آرمی چیف کے ایٹمی دھمکی آمیز بیان کی اسدالدین اویسی نے کی مذمت

نئی دہلی: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اور رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے پاکستان آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے حالیہ بیان کو ’’سڑک چھاپ آدمی‘‘ کی زبان قرار دیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا کہ ایسی ایٹمی دھمکی امریکہ کی سرزمین سے دی گئی۔ اے این آئی سے بات کرتے ہوئے اویسی نے کہا کہ پاکستان آرمی چیف کے الفاظ اور ان کی دھمکیاں قابل مذمت ہیں۔ انہوں نے کہا: ’’افسوس کی بات یہ ہے کہ یہ سب امریکہ میں کہا گیا، جو بھارت کا اسٹریٹیجک پارٹنر ہے۔ وہ سڑک چھاپ آدمی کی طرح بول رہے ہیں۔ ہمارا ماننا ہے کہ مودی حکومت کو اس کا سیاسی جواب دینا چاہیے، جیسا کہ وزارتِ خارجہ نے بیان دیا۔‘‘

دفاعی بجٹ میں اضافہ کی تجویز

اویسی نے عاصم منیر کی ایٹمی دھمکی کے پس منظر میں بھارت کے دفاعی بجٹ میں اضافہ کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک کو ہر وقت تیار رہنا ہوگا۔ ’’پاکستانی فوج اور ان کی ’ڈیپ اسٹیٹ‘ سے ہمیں مسلسل خطرہ رہے گا، اس لیے ہمیں اپنا دفاعی بجٹ بڑھانا ہوگا تاکہ ہم ہر ممکن تیاری میں رہیں۔‘‘ یہ بیان اُس وقت آیا جب عاصم منیر نے امریکی ریاست فلوریڈا میں مبینہ طور پر کہا کہ اگر پاکستان کو وجودی خطرہ ہوا تو وہ ایٹمی ہتھیار استعمال کر کے بھارت اور ’’آدھی دنیا‘‘ کو تباہ کر سکتا ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کا رد عمل

اس سے قبل وزارت خارجہ ہند نے پیر کو ایک سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا: ’’ایٹمی ہتھیاروں کی گھنٹیاں بجانا پاکستان کا پرانا وطیرہ ہے۔ عالمی برادری خود اندازہ لگا سکتی ہے کہ ایسے بیانات میں کتنی غیر ذمے داری ہے، جو ایک ایسے ملک کے ایٹمی کمانڈ اینڈ کنٹرول پر شکوک کو مزید بڑھاتی ہیں، جہاں فوج اور دہشت گرد گروہ ایک دوسرے کے ساتھ کام کرتے ہیں۔‘‘

کشمیر اور آبی تنازعہ پر بیانات

اپنے امریکہ دورے کے دوران عاصم منیر نے یہ بھی کہا کہ اگر بھارت نے دریائے سندھ پر ڈیم بنایا تو پاکستان اپنے پانی کے حقوق کے تحفظ کے لیے ’’ہر قیمت‘‘ ادا کرے گا۔ پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی سے ملاقات میں عاصم منیر نے کہا: ’’ہم بھارت کے ڈیم بنانے کا انتظار کریں گے، اور جب وہ بنائیں گے تو ہم اسے تباہ کر دیں گے۔‘‘ عاصم منیر نے ایک بار پھر پرانا پاکستان نواز بیانیہ دہراتے ہوئے کشمیر کو پاکستان کی ’’شہ رگ‘‘ قرار دیا تھا اور کہا کہ یہ بھارت کا داخلی معاملہ نہیں بلکہ ایک ’’غیر حل شدہ بین الاقوامی مسئلہ‘‘ ہے۔ یہ دعویٰ پاکستان کے میڈیا ادارے اے آر وائی نیوز اور اخبار ڈان نے رپورٹ کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

World Rhino Day 2026: ورلڈ رائنو ڈے پر پی ایم مودی کا بڑا اعلان، ’پروجیکٹ رائنو‘ شروع، آسام میں دنیا کے 80 فیصد گینڈے

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر گینڈوں کے تحفظ سے متعلق…

7 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز میں بھارت کا ڈنکا، خواتین ٹیم نے جیتا گولڈ میڈل، وزیر داخلہ امت شاہ نے دی مبارکباد

بھارتی خواتین ٹیم کی اس تاریخی اور ریکارڈ ساز جیت پر مرکزی وزیر داخلہ امت…

8 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: ’مکسڈ مارشل آرٹس میں بھارت کا تاریخی کمال…‘، وزیر اعظم نریندر مودی نے سچیکا تاریال کو دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سچیکا تاریال کو مبارکباد…

9 hours ago