اسد الدین اویسی کی پارٹی کل ہند مجلس اتحاد المسلمین نے بہارکے مظفر پو اورمدھوبنی لوک سبھا سیٹ سے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ انظارالحسن مظفر پور سے ایم آئی ایم کے امیدوار ہوں گے، یہاں 5ویں مرحلے کے تحت 20 مئی کو ووٹنگ ڈالے جائیں گے ۔ وقار صدیقی مدھوبنی سے امیدوار ہوں گے۔ یہاں بھی 5ویں مرحلے میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔
مظفر پوراورمدھوبنی کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان ریاستی صدر اوررکن اسمبلی اختر الایمان اور پارٹی کے دیگر لیڈروں نے جمعرات (02 مئی) کو ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ اس دوران امیدواروں کو نشانات بھی دیے گئے۔ واضح رہے کہ اختر الایمان خود کشن گنج سے الیکشن لڑ چکے ہیں۔ شیوہر میں پارٹی کے امیدوار رانا رنجیت سنگھ ہوں گے۔ اس کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔ کراکٹ سے پارٹی کی امیدوار پرینکا چودھری ہیں۔ اس کا اعلان بھی ہو چکا ہے۔
پھر این ڈی اے کوہو سکتا ہے فائدہ ؟
اسد الدین اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم کشن گنج، شیوہر، گوپال گنج، پاٹلی پترا، مہاراج گنج، مظفر پور، مدھوبنی، جہان آباد، کراکٹ اور والمیکی نگر میں انتخابی میدان میں ہے ۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اگر اسد الدین اویسی کی پارٹی گرینڈ الائنس کے مسلم یادو ووٹ بینک پر اثرانداز ہوتی ہے تو این ڈی اے کو فائدہ ہو سکتا ہے۔
اختر الایمان نے کشن گنج سے جیت کا دعویٰ کیا ہے۔
تاہم، انتخابی نتائج سامنے آنے کے بعد یہ پتہ چلے گا اے آئی ایم آئی ایم کے امیدواروں کے میدان میں آنے سے کس کو فائدہ ہوگا یا نقصان۔ تاہم پارٹی کے ریاستی صدر اختر الایمان پہلے ہی کشن گنج سیٹ سے الیکشن جیتنے کا دعویٰ کر چکے ہیں۔
اختر الایمان نے کچھ دن پہلے اپنے بیان میں آر جے ڈی اور بی جے پی دونوں پر حملہ کیا تھا۔ کہا گیا کہ آر جے ڈی کے ساتھ فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہم نے دو سیٹوں ارریہ اور کٹیہار پر اپنے امیدوار نہیں کھڑے کیے لیکن بی جے پی ہماری گردن کاٹنا چاہتی ہے اور آر جے ڈی ہمیں غلام بنا کر رکھنا چاہتی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…