قومی

Tirupati Laddu Controversy: تروپتی مندر کے پرساد میں چربی کے استعمال پر اسد الدین اویسی کا پہلا ردعمل آیا سامنے

تروپتی مندر کے پرساد میں جانوروں کی چربی کے استعمال کو لے کر معاملہ مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔ تروپتی لڈو تنازعہ پر مذہبی رہنماؤں سے لے کر سیاسی جماعتوں کے لیڈران  تک کے بیانات سامنے آئے ہیں۔ دریں اثنا، اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے بدھ (25 ستمبر) کو تروپتی کے پرساد پر پہلی بار ردعمل ظاہر کیا۔

ممبئی میں پریس کانفرنس کے دوران اسد الدین اویسی نے کہا کہ تروپتی کے پرساد میں جانوروں کی چربی کے استعمال کی معلومات سامنے آئی ہیں۔ اگر ایسا ہوا ہے تو غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھی اسے غلط سمجھتے ہیں اور ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔

‘بی جے پی جھوٹا پروپیگنڈہ کر رہی ہے’

اسد الدین اویسی نے وقف ترمیمی بل پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ وقف کا رکن مسلم کمیونٹی سے باہر کیسے ہو سکتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ وقف جائیداد ایک نجی ملکیت ہے۔ بی جے پی اس طرح افواہیں پھیلا رہی ہے جیسے وقف سرکاری ملکیت ہو۔ یہ جھوٹا پروپیگنڈہ ہے کہ وقف بورڈ کے پاس 10 لاکھ ایکڑ اراضی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح ہندو مذہب میں جائیداد عطیہ کی جاتی ہے اسی طرح وقف میں زمین بھی عطیہ کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی حکومت یہ بل لانا چاہتی ہے تاکہ وقف بل کو ختم کر دیا جائے۔ اویسی نے کہا کہ ہندو مذہب میں بھی آپ کسی کو چندہ دے سکتے ہیں تو ایسا کیوں ہے؟

وقف اراضی کا فیصلہ کلکٹر کریں گے، وہ سرکاری آدمی ہیں

اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ نے کہا کہ وہ (مرکزی حکومت) کہہ رہے ہیں کہ کلکٹر فیصلہ کرے گا کہ زمین وقف ہے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کلکٹر سرکاری آدمی ہے تو انصاف کیسے ہوگا؟ انہوں نے کہا کہ یہ بل وقف کے حق میں نہیں بلکہ وقف کو ختم کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مہاراشٹر حکومت ہمارا مطالبہ نہیں مانتی ہے تو ہم آزاد میدان میں احتجاج کریں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

2 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

3 hours ago