بھارت ایکسپریس۔
Asaduddin Owaisi Slams RSS Chief Mohan Bhagwat: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اورحیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے آرایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے ایک حالیہ بیان پر انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔ رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے امریکہ میں پیر(12 جون) کو ایک پروگرام کے دوران کہا کہ یہ بار بارجوآرایس ایس کی طرف سے بولا جاتا ہے کہ مسلمان ہندوستان میں ہی محفوظ ہیں تو یہ بولنے والے آپ کون ہوتے ہیں؟
حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے کہا، ‘یہ تو آئین ہے۔ آئین ہے تو ہم محفوظ ہیں۔’ انہوں نے مزید کہا، ‘آپ ہمیں حملہ آوربولتے ہں۔ اگر حملہ آورہیں تو آرین ہیں۔ یہ ملک کسی کا ہے تو آدیواسیوں اور دراوڑوں کا ہے۔ اس کی تصدیق ماہرین بشریات نے کی ہے۔ بال گنگادھرتلک نے خود کہا تھا کہ ہم برہمن آرکٹک سے آئے تھے۔’
آرایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے کیا کہا؟
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین اسدالدین اویسی کے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک ویڈیو شیئر کیا گیا ہے۔ اس ویڈیو میں آرایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے کچھ حصے دکھائے گئے ہیں۔ ویڈیو میں موہن بھاگوت کہتے ہیں، ‘پوری دنیا میں اسلام کا حملہ ہوا۔ سپین میں منگولیا تک چھا گیا۔ دھیرے دھیرے کالنترمیں وہاں کے لوگ جاگے، انہوں نے حملہ آوروں کوشکست دی تواسلام محدود ہوگیا۔’ موہن بھاگوت مزید کہتے ہیں، ‘سب نے سب بدل دیا۔ اب غیرملکی تو یہاں سے چلے گئے، لیکن اسلام کی عبادت یہاں محفوظ طریقے سے چلتی ہے۔ کتنے دن، کتنی صدیاں ہوئیں، یہ سب بہتر طریقے سے چل رہا ہے۔’
یہ ملک آدیواسیوں اور دراوڑوں کا ہے: اویسی
اسدالدین اویسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلمان یہاں پرتھے۔ ابھی آرایس ایس کے سربراہ کا بیان آیا کہ اسلام جو ہے، وہاں پرگیا ختم ہوگیا۔ مگر کہیں پرمحفوظ ہیں تو ہندوستان میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کون ہوتے ہیں محفوظ بولنے والے۔ یہ توآئین ہے۔ آئین ہے تو ہم محفوظ ہیں۔ پھر آپ ہمیں حملہ آور بولتے ہیں۔ گر حملہ آور ہیں تو آرین ہیں۔ یہ ملک کسی کا ہے تو آدیواسیوں اور دراوڑوں کا ہے۔ ماہرین بشریات نے اس کی تصدیق کی ہے۔ بال گنگادھرتلک نے خود کہا تھا کہ ہم برہمن آرکٹک سے آئے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…
مدھیہ پردیش کے ڈپٹی سی ایم راجیندر شکلا نے کہا کہ اب ایم پی میں…
ہندوستان سمیت دنیا بھر میں یہ کوشش کی جاتی ہے کہ اتوار کو الیکشن منعقد…
ایم ایل اے راجیشور سنگھ نے منگل کوٹوئٹر پر لکھا، محترم اکھلیش جی، پہلے آپ…
سومی علی نے جواب دیا، 'ان کو قتل کیا گیا تھا اور اسے خودکشی کا…
سی ایم یوگی نے عوام سے کہا کہ انہیں اپنی طاقت کا احساس دلائیں، ذات…