قومی

Asaduddin Owaisi: اسدالدین اویسی نے یوپی میں نئی سوشل میڈیا پالیسی پر کہی یہ بڑی بات

Asaduddin Owaisi: اتر پردیش میں ریاستی حکومت نے نئی سوشل میڈیا پالیسی کو منظوری دے دی ہے۔ اس سلسلے میں اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی کا بیان سامنے آیا ہے۔ یوپی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوگی حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے یہ پالیسی لائی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘X’ پر اپنے آفیشل ہینڈل سے پوسٹ کیا ہے۔

‘آپ کے ٹیکس کے پیسہ سے اب آئی ٹی سیل والوں کا چلے گا گھر’

اپنی پوسٹ میں اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی نے کہا، “اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے، اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ایک نئی اسکیم شروع کی ہے۔ اسکیم کے تحت کوئی بھی سوشل میڈیا پر بابا کی جھوٹی تعریف کرکےتقریباً 8 لاکھ روپے تک کما سکتا ہے۔”

اسد الدین اویسی نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا، “اگر آپ قانونی طور پر بابا یا ان کی پارٹی کی مخالفت کرتے ہیں تو بھی آپ کو ملک دشمن قرار دے کر جیل بھیج دیا جائے گا۔ آپ کے ٹیکس کے پیسے سے اب آئی ٹی سیل کے لوگوں کا گھر چلے گا۔”

یہ بھی پڑھیں- Weather Update: دہلی-یوپی سمیت ان ریاستوں میں شدید بارش، گجرات میں ریڈ الرٹ، اڈیشہ-کرناٹک میں اورنج الرٹ

3 سال قید سے لے کر عمر قید تک کی سزا کا انتظام

آپ کو بتا دیں کہ اتر پردیش کی یوگی حکومت نئی سوشل میڈیا پالیسی لے کر آئی ہے۔ اس حوالے سے حکومت کا ارادہ ہے کہ اگر کوئی قابل اعتراض اور ملک مخالف پوسٹ کرتا ہے تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور ملزم کو سزا دی جائے گی۔ یوپی حکومت کی نئی سوشل میڈیا پالیسی کے تحت ملک مخالف مواد پوسٹ کرنے پر تین سال سے لے کر عمر قید تک کی سزا ہو سکتی ہے۔

ساتھ ہی اس پالیسی کے تحت حکومت کی اسکیموں اور کامیابیوں کی تشہیر کرنے والوں کو 8 لاکھ روپے تک کے اشتہارات بھی دیے جائیں گے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Kolkata Doctor Rape Case: آر جی کار اسپتال کے جونیئر ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم، 41 دنوں بعد آئیں گے کام پر واپس

جونیئر ڈاکٹرز نے جمعہ 20 ستمبر سے سوستھیا بھون اور کولکتہ میں جاری احتجاج ختم…

6 hours ago

مدارس کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنا شرارت اور اسلاموفوبیا کا مظہر، مولانا محمود مدنی کا سخت بیان

جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے مرکزی وزیر مملکت سنجے بندی…

7 hours ago

Ravichandran Ashwin Century: آراشون نے چنئی میں لگائی سنچری، 1312 دن بعد ہوا ایسا کمال

چنئی ٹسٹ کے پہلے دن آراشون نے سنچری لگائی۔ اشون نے نمبر-8 پراترکر سنچری لگائی۔…

7 hours ago