قومی

Owaisi Extends Solidarity with AMU Students: اے ایم یو میں فیس میں اضافے کے خلاف احتجاج کر رہے طلبا کی حمایت میں سامنے آئے اسدالدین اویسی، یونیورسٹی سے کیا فیس میں اضافے کا حکم واپس لینے کا مطالبہ

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں فیس میں اضافے، طلبا کی معطلی ختم کرنے اور گرفتار طلبا کی رہائی سمیت مختلف مطالبات کو لے کر گزشتہ سات روز سے طلبا کا احتجاج جاری ہے۔ اس احتجاج میں اب آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اور رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے بھی طلبا کی حمایت کرتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ سے فیس میں اضافہ فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسد الدین اویسی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’’میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبا کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں۔ یونیورسٹی کو فوراً فیس میں اضافہ واپس لینا چاہیے۔ اے ایم یو کے بیشتر طلبا پسماندہ علاقوں اور غریب خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں، ان کے لیے 35 تا 40 فیصد فیس میں اضافہ ناقابل برداشت ہے۔‘‘

علی گڑھ کے طلبا کیوں کر رہے ہیں احتجاج؟

واضح رہے کہ علی گڑھ میں طلبا کا احتجاج اس وقت شدت اختیار کر گیا جب ایک پرامن مظاہرے کے دوران یونیورسٹی کی پروکٹوریل ٹیم اور پولیس پر طالبات کو ہراساں کرنے کے الزامات سامنے آئے۔ طلبا نے واقعے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پروکٹوریل ٹیم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔ طالبات کا کہنا ہے کہ وہ اپنی عزت و سلامتی کے تحفظ کے لیے یونیورسٹی حکام، وزیراعظم، وزیراعلیٰ، گورنر اور دیگر اعلیٰ حکام کو علامتی طور پر راکھیاں بھیج رہی ہیں، تاکہ انھیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلایا جا سکے۔

ایک طالب علم نے کہا کہ ’’ہم سات دنوں سے دھرنے پر بیٹھے ہیں اور تمام مطالبات پورے ہونے تک یہاں سے نہیں اٹھیں گے۔‘‘ احتجاج کے دوران طالبات نے بطور احتجاج پروکٹوریل ٹیم کو سیاہ دھاگے بھی دکھائے، جو ان کی ناراضگی کا اظہار تھا۔ ایک اور طالب علم نے کہا ’’جب تک پروکٹوریل ٹیم مستعفی نہیں ہوتی، ہمارا دھرنا جاری رہے گا۔ اس کے بعد ہی ہم دیگر مطالبات جیسے فیس میں اضافہ وغیرہ پر بات کریں گے۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Delhi Air Quality: دہلی کی ہوا پھر ہوئی زہریلی، اکتوبر کا پہلا ہفتہ 3 سال میں سب سے زیادہ آلودہ، اوسط اے کیو آئی 171 ریکارڈ

مانسون کی رخصتی کے ساتھ دارالحکومت کی فضائی آلودگی میں اضافہ، 2025 کے مقابلے اس…

54 minutes ago

Rahul Gandhi First Reaction After Detained: حراست سے رہائی کے بعد راہل گاندھی کا پہلا ردعمل، کہا-پارلیمنٹ، سڑک اور جنتر منتر پر مضبوطی سے ڈٹے ہیں‘

الیکشن کمیشن کے معاملے پر انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج دوسرے روز بھی…

2 hours ago

Smriti Mandhana: کپتانی ملنے کے بعد اسمرتی مندھانا کا ہرمن پریت کور کے نام پیغام، کہا- مل کر مزید کامیابیاں حاصل کریں گے

بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی نئی کپتان اسمرتی مندھانا نے سابق کپتان ہرمن پریت کور…

2 hours ago

Ajit Agarkar Farewell: ’تاریخ آپ کے ساتھ زیادہ نرمی برتے گی‘، اگرکر کی رخصتی پر گمبھیر کے ایک جملے نے کھینچی توجہ

اجیت اگرکر: چیف سلیکٹر کے عہدے سے اجیت اگرکر کے ہٹنے کے بعد گوتم گمبھیر…

2 hours ago

CM Hemant Soren Mother Passes Away: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی والدہ روپی سورین کا انتقال، سیاسی حلقوں میں سوگ کی لہر

روپی سورین کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی جھارکھنڈ کے سیاسی اور سماجی حلقوں…

3 hours ago

Russia-Ukraine War: روس کا بڑا فضائی حملہ، کیف سمیت 12 علاقوں میں تباہی، 4 بچوں سمیت 19 افراد ہلاک

روس-یوکرین جنگ: روس نے بدھ کی صبح یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں اور…

3 hours ago