بھارت ایکسپریس۔
Asaduddin Owaisi Attacked Congress and NCP: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدراسدالدین اویسی نے پیر (19 فروری) کوکانگریس اورنیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) پرایک بار پھر تنقید کی ہے۔ انہوں نے دونوں پارٹیوں کے سیکولرازم پرسوال اٹھاتے ہوئے انہیں مسلمانوں سے ووٹ مانگتے وقت بابری مسجد کا نام لینے کا چیلنج بھی دیا تھا۔
مہاراشٹر میں ایک عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے اسدالدین اویسی نے کہا کہ مسلمانوں کو 6 دسمبر 1992 کو کبھی نہیں بھولنا چاہئے۔ انہیں دھیان رکھنا چاہئے کہ بابری مسجد اب بھی موجود ہے اوررہے گی۔ مسلمانوں کو بابری مسجد کواسی طرح یاد رکھنا چاہئے، جیسے یہودی قتل عام کویاد کرتے ہیں۔ ہٹلرنے 60 لاکھ یہودیوں کو ماردیا تھا۔ یہودی ہرسال ہولوکاسٹ کویاد رکھتے ہیں، توہندوستان کے مسلمانوں کو 6 دسمبرکویاد رکھنا پڑے گا۔ اگرتم 6 دسمبر1992 کو بھول جاؤگے تو تمہاری زندگی میں پھر6 دسمبر ہوسکتا ہے۔
کانگریس اوراین سی پی سے سوال پوچھنے کی اپیل
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسدالدین اویسی نے لوک سبھا الیکشن سے پہلے مہاراشٹر میں عوامی جلسے کر رہے ہیں۔ انہوں نے ایک جلسے میں کہا کہ یہ جو کانگریس اورنیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) جیسی نام نہاد سیکولرپارٹیاں ہیں، جب یہ ووٹ مانگنے آئیں توان سے ایک ہی سوال پوچھنا کہ کیا تم اپنی زبان سے بابری مسجد بول سکتے ہو یا نہیں؟
مسلمان مخالف نہیں تھے شیواجی مہاراج
اویسی نے اپنے خطاب میں آرایس ایس اور بی جے پی پربھی تنقید کی۔ انہوں نے آرایس ایس پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ چھترپتی شیواجی مہاراج مسلم مخالف نہیں تھے، لیکن آرایس ایس انہیں اسلام مخالف کے طور پر پیش کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہندوستان کے مسلمان ویسا ہی محسوس کر رہے ہیں جیسا ہٹلر کے زمانے میں یہودی… اسدالدین اویسی کا مرکزی حکومت پر بڑا حملہ
اویسی نے سیاسی رسہ کشی پر بھی اٹھائے سوال
اسدالدین اویسی نے کانگریس کے لئے کہا کہ اشوک چوہان نے بی جے پی میں شامل ہونے کے لئے کانگریس چھوڑ دی۔ میں نے سنا ہے کہ کمل ناتھ بھی ایسا کرسکتے ہیں۔ اے آئی ایم آئی ایم کو ایک وقت بی جے پی کی بی ٹیم کہا جاتا تھا۔ اب مجھے بتائیں کہ آرایس ایس کی اصلی ٹیم کون سی ہے؟ بی جے پی کی اصلی ٹیم کون سی ہے؟ انہوں نے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوارپربھی تنقید کی۔ اویسی نے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ اجیت پوار اپنی بیوی کو اپنی بہن سپریا سولے کے خلاف میدان میں اتاررہے ہیں۔ مہاراشٹر کی سیاست میں یہ کیا ہو رہا ہے؟
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…