ایم آئی ایم کے سربراہ اسدا الدین اویسی۔ (فائل فوٹو)
Asaduddin Owaisi Remark On Election Commission: بہاراسمبلی الیکشن سے پہلے الیکشن کمیشن کی طرف سے ووٹرلسٹ کو اپڈیٹ کرنے کے فیصلے کواپوزیشن پارٹیوں کےلیڈران غلط ٹھہرا رہے ہیں۔ اس معاملے پرآل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسدالدین اویسی چیف الیکشن کمشنرسے ملاقات کرنے پہنچے تھے۔ جہاں سے میٹنگ کرنے کے بعد انہوں نے بیان دیا ہے۔
اسدالدین اویسی نے کہا کہ یہ جوعمل کیا جا رہا ہے، اس کے لئے قومی جماعتوں (نیشنل پارٹیوں) سے تبادلہ خیال نہیں کیا گیا۔ بی ایل او کی ٹریننگ نہیں ہوئی کیونکہ ان کے پاس ہینڈ بک نہیں ہے۔ اس وجہ سے الیکشن کمیشن جوعمل کررہا ہے، یہ صحیح نہیں ہے۔ حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی کا سوال تھا کہ 2024 کی ووٹرلسٹ کوہی بنیاد کیوں نہیں مانا جا رہا ہے، جن رائے دہندگان نے 2024 میں ووٹ دیا، آخر2025 میں ان سے ان کی پہچان کیوں پوچھی جا رہی ہے؟
اویسی نے کئے سخت سوال
اسدالدین اویسی نے سوال کیا کہ 2024 کی ووٹرلسٹ کوالیکشن کمیشن بنیاد کیوں نہیں بنا رہا ہے، جن رائے دہندگان نے 2024 میں ووٹ دیا آخر2025 میں ان سے ان کی پہچان کیوں پوچھی جا رہی ہے؟ اے آئی ایم آئی ایم کے صدرنے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کی سماعت پرہم اپنی پارٹی میں بیٹھ کربات کریں گے اورآگے فیصلہ کریں گے، لیکن ہمارا اعتراض یہی ہے کہ اتنا کم وقت کیوں دیا گیا۔ اس کے علاوہ اخترالایمان نے کہا کہ بڑی تعداد میں لوگ ایسے ہیں، جوکہ مائیگرنٹ لیبرہے، جن کے پاس میں اپنے دستاویزنہیں ہے۔
سپریم کورٹ نے لیا نوٹس
الیکشن کمیشن سے متعلق موضوع پرسپریم کورٹ نے بھی نوٹس لیا ہے۔ 10 جولائی 2025 کو اس معاملے پرسماعت ہونی ہے۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کونوٹس جاری کیا ہے۔ اب تک اس معاملے میں 5 عرضیاں داخل ہوچکی ہیں۔ ملک کی مشہورملک کا مشہورانتخابی اصلاحات کا ادارہ (اے ڈی آر) نے اس پرعرضی داخل کی ہے۔ اس کے علاوہ یوگیندریادو، مہوا موئترا، منوج جھا اورمجاہد عالم شامل ہے۔ ان تمام درخواستوں میں الیکشن کمیشن کے عمل کومنمانی اورمنصفانہ انتخابات کومتاثرکرنے والا قراردیا گیا ہے۔ خدشہ ظاہرکیا گیا ہے کہ خصوصی نظرثانی مہم کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کے نام ووٹرلسٹ سے نکالے جاسکتے ہیں، جس سے انتخابات کی شفافیت پرسوالات اٹھ رہے ہیں۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی صدارت میں یکم اکتوبر کو نئی دہلی میں دونوں…
ملک کے کئی حصوں میں مانسون کی واپسی کے درمیان موسم میں تبدیلی کا سلسلہ…
ٹی وی کے معروف ریئلٹی شو ’رائز اینڈ فال 2‘ میں پرینکا چاہر چودھری اور…
ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ون ڈے میں روہت شرما نے شاندار بلے بازی کرتے…
افغانستان میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ جمعرات کی صبح…
دبئی سے تل ابیب جانے والی فلائی دبئی کی پرواز FZ-1073 میں 30 ہزار فٹ…