دہلی کے سابق وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے جمعہ کے روز ایوان میں بولتے ہوئے ایک بار پھر بی جے پی پر تنقید کی ہے۔ ان کے نشانے پرپی ایم مودی اورہوم منسٹرامت شاہ رہے۔ کیجریوال نے کہا کہ دہلی کے لوگوں نے اس لئے حکومت نہیں چنی کی ایل جی آکربیٹھ جائیں۔ کل یہ لوگ اسمبلی اسپیکراور لوک سبھا اسپیکرکو بھی ہٹا دیں گے۔ ان لوگوں نے جمہوریت کو ختم کردیا ہے۔ کیا اب ایل جی اورایم سی ڈی کے افسران دہلی چلائیں گے؟
کیجریوال نے کہا کہ پی ایم مودی اور ہوم منسٹرامت شاہ جن لوگوں کو بدعنوان کہتے ہیں، انہیں ہی اپنی حکومت میں شامل کرلیتے ہیں۔ انہوں نے اجیت پواراورہیمنت بسوا سرما کا نام لیتے ہوئے کہا کہ مودی جی کے ایسے 25 نگینے ہیں، جنہیں وہ دوسری پارٹیوں سے لے کرآئے ہیں۔
دہلی کے سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں نے کچھ دن پہلے آرایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کو خط لکھا تھا اور پانچ سوال کئے تھے۔ میں آرایس ایس اور بی جے پی لیڈران سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیسے لوگوں کے سامنے جاؤ گے۔ آرایس ایس والوں پر مجھے زیادہ رحم آتا ہے۔ انہیں ٹکٹ نہیں ملتا، وہ کانگریس والوں کے لئے دری بچھاتے ہیں۔ مودی جی نے 13 ریاستوں کو گرانے کی کوشش کی۔ 10 میں کامیاب ہوگئے، انہوں نے سرکاروں کی چوری ہے۔
اس لئے ہم یہاں بیٹھے ہیں: منیش سسودیا
اس سے پہلے دہلی اسمبلی میں منیش سسودیا نے اپنی بات رکھی۔ جیل سے باہر آنے کے بعد ایوان میں یہ ان کی پہلی اسپیچ تھی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی غلط حرکتوں کے باوجود یہاں سینا چوڑا کرکے کھڑا ہوں۔ اگر ان کی پتاجی (والدصاحب) کا راج ہوتا تو جیل میں سڑجاتا۔ ملک میں قانون کا راج ہے، اس لئے ہم یہاں بیٹھے ہیں۔ ان کے غیرقانونی کام پرقانون کی وجہ سے گالیاں پڑرہی ہیں۔ بی جے پی کواقتدارکیا ملی یہ لوگ قانون کا غلط استعمال کرنے لگے۔ ملک کے لاکھوں تاجروں کوای ڈی کا نوٹس بھیج کراستحصال کیا جاتا ہے۔ منیش سسودیا نے کہا کہ جمہوری طریقے سے بی جے پی کوعوام نے اوقات دکھا دی۔ ستیندر جین پر تین کیس لگائے، اس میں سے دوخارج ہوئے، ایک کیس گوپال رائے پرلگایا، وہ بھی خارج ہوا۔ تین کیس کیلاش گہلوت پر لگائے، جو جلد ختم ہوں گے۔ نریش بالیان پرتین کیس لگائے، سب خارج ہوئے۔ گلاب سنگھ پر تین کیس، تینوں خارج ہوئے۔ امانت خان پر20 کیس لگائے۔ وندنا کماری پر 6 ایف آئی آر درج ہوئیں، سبھی جھوٹی ثابت ہوئیں۔ اسمبلی پربھی 2 کیس لگائے، وہ بھی خارج ہوئے۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…