قومی

Artificial Intelligence powers Punjab Refinery: پنجاب ریفائنری کو فعال بناتی مصنوعی ذہانت

چاروی اروڑا

توانائی کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے ساتھ بیک وقت محفوظ ، مؤثر اور وسعت پذیر رہنا  تیل صاف کرنے کے جدید کارخانوں کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔ صوبہ اترپردیش کے شہرنوئیڈا میں قائم پیٹرو کیمیکل و ریفائننگ کمپنی ایچ پی سی ایل۔ مِتّل انرجی لمیٹیڈ (ایچ ایم ای ایل )کے نزدیک اس کا حل جدید خود کارنظام اورعالمی اشتراک  میں پوشیدہ ہے ۔

اسی سلسلے میں اس سال ایچ ایم ای ایل نے امریکہ کی ریاست میسوری کی خود کار کمپنی ایمرسن کے ساتھ ایک غیرلازمی معاہدے (ایک ایسا معاہدہ جوصرف نیت، ارادے یا تعاون کے اظہارکے لیے ہو، لیکن قانونی طورپراس پرعمل درآمد کی کوئی پابندی نہیں)پر دستخط کیے جس کے تحت ریاست پنچاب کے بھٹنڈا میں واقع تیل صاف کرنے کے کارخانے میں مصنوعی ذہانت اورمشین لرننگ  کا استعمال کرکے درپیش مسائل کا حل تلاشنے کی کوشش کی جاسکےاورکمپنی کی کارکردگی کوبہتر بنانے کے ساتھ حفاظت کے انتظامات میں بھی بہتری لائی جاسکے۔

دونوں کمپنیوں کے پیش نظرباہمی تعاون کے وہی اہداف ہیں جوامریکہ اورہندوستان کے سربراہانِ مملکت کے مشترکہ بیان میں واضح کیے گئے ہیں، یعنی توانائی کا تحفظ، اختراعی ترقی اورمعیشت کی مضبوطی۔ ایچ ایم ای ایل کے منیجنگ ڈائریکٹروسی ای اوپربھ داس کا کہنا ہے’’ ایچ ایم ای ایل کا یقین ہے کہ ڈیجیٹل حل ہائیڈروکاربن ویلیوچین کونئی جہت دے سکتے ہیں۔ معروف کمپنیوں سے ہونے والے اس طرح کے معاہدے جدت پرمبنی حل فراہم کریں گے جوکارکردگی، پیداوار، منافع اورپائیداری میں اضافہ کریں گے اورایچ ایم ای ایل کوڈیجیٹل انقلاب کی صفِ اوّل میں رکھیں گے۔‘‘

ایمرسن انڈیا کے منیجنگ ڈائریکٹراورنائب صدرانل بھاٹیا اس سے متفق ہیں۔ وہ کہتے ہیں ’’ہندوستان کی بڑھتی معیشت اورہنرمند افراد کی بڑی تعداد ایمرسن کے لیے ہمیشہ اہم ترجیح رہی ہے۔ ہم ایچ ایم ای ایل جیسی کمپنیوں کے ساتھ شراکت کے ذریعہ جدید ٹیکنالوجیاں فراہم کرنے پر توجہ دے رہے ہیں۔ ہم اپنے صارفین کو کام کی پیچیدگی کم کرنے، افرادی قوت کی کمی کا حل نکالنے، پائیداری کوتیزکرنے اورآج کے مقابلے والے عالمی ماحول میں مضبوط اورلچکداررہنے میں مدد دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ اپنے صارفین کے ساتھ مل کرہم نئے حل متعارف کرانے، مقامی صلاحیتوں کوبڑھانے اورہندوستان کوعالمی صنعتی مسائل کے حل کا اہم مرکزبنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔‘‘

تیل صاف کرنے کا چاق و چوبند کارخانہ

ایچ ایم ای ایل بھٹنڈامیں گروگوبند سنگھ ریفائنری چلا رہا ہے، جوہندوستان کے جدید توانائی مراکزمیں شمارہوتی ہے۔ یہ مقامی معیشت کو ایندھن فراہم کرکے اورپیٹروکیمیکل مصنوعات فروخت کر کے سہارا دیتی ہے۔ داس کا کہنا ہے ہندوستان میں توانائی کی بڑھتی ہوئی ضرورت (جوتیزی سے بڑھتی صنعت، شہری آبادی اورزیادہ کھپت سے پیدا ہورہی ہے)  اس بات کی متقاضی ہے کہ ریفائنریاں مستقبل کے لیے تیار ہوں، یعنی لچکدار، مؤثراورڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے چلنے والی۔ ان کے مطابق پرانے نظام اب کافی نہیں رہے۔ وہ مزید کہتے ہیں’’ 2047 کے لیے جب ہم ہندوستان کی توانائی کی ضرورت کا نقشہ دیکھتے ہیں تو ڈیجیٹل تبدیلی ایک اہم ستون نظر آتی ہے۔  مستقبل کی ریفائنری محض ایک سیدھا سادا کارخانہ نہیں ہوگی بلکہ ایک ایسا متحرک نظام ہوگی جومصنوعی ذہانت سے کام کرے گا، بازار کے اتار چڑھاؤ کا سامنا کرسکے گا، ماحول دوست ہوگا اورسماجی ضرورتوں کی تکمیل پرقادرہوگا۔‘‘

بڑے آپریشنس کوبہتر طریقے سے چلانے سے پیداواربڑھتی ہے، توانائی کی بڑھتی ضرورت پوری ہوتی ہے اورنظام مضبوط ہوتا ہے۔ ایچ ایم ای ایل اورایمرسن کا اشتراک جدید آلات متعارف کروا رہا ہے جس سے ریفائنری زیادہ محفوظ اوربہترکارکردگی دکھائے گی۔ داس کے مطابق، ایچ ایم ای ایل میں تمام ملازمین، یہاں تک کہ سینئر مینجمنٹ نے بھی مصنوعی ذہانت کی باقاعدہ تربیت حاصل کی ہے۔

بہترین کارکردگی کے حامل نظام

مفاہمت نامے میں درج شرائط  کے مطابق، ایمرسن ایچ ایم ای ایل کے آپریشنل ٹیکنالوجی سسٹم اورآئی ٹی سسٹمس کوجوڑنے کے لیے حقیقی وقت میں کام کرنے پرقادرایک ڈیٹا پلیٹ فارم فراہم کرنے پرغورکرے گا تاکہ پلانٹ کی سرگرمیوں اورپیداوارکے ڈیٹا کوزیادہ بہترطریقے سے جوڑا، دیکھا اوراس کا تجزیہ کیا جا سکے۔ اس کی وضاحت کرتے ہوئے داس کہتے ہیں’’ان صنعتی پلیٹ فارمس میں مصنوعی ذہانت نہ صرف عمل کی شفافیت بڑھاتی ہے بلکہ تجزیاتی معیارکو بھی بہتربناتی ہے، بہترین نتائج کے لیے پیش گوئی پرمبنی کنٹرول فراہم کرتی ہے اوربعض مواقع پرخودکارطورپرکام کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔‘‘

یہ شراکت داری ایچ ایم ای ایل کے موجودہ منتشر کنٹرول نظاموں کے ساتھ ایمرسن کے متحرک اصلاحاتی حل اورجدید تجزیاتی آلات کے انضمام کے امکانات کا جائزہ لیتی ہے۔ یہ کنٹرول سسٹمس سینسرس، کنٹرولس اورسافٹ ویئرکے ذریعے ریفائنری کی کاروائیوں کی حقیقی وقت میں نگرانی اوران میں رد وبدل کرتے ہیں۔ ایمرسن مزید یہ بھی کرے گا کہ وہ ایچ ایم ای ایل کوکلاؤڈ پرمبنی تجزیاتی نظام اور جدید عملاتی نظم ونسق میں مدد دے گا۔ داس نے بتایا کہ ایچ ایم ای ایل نے ایسے پروگرام شروع کیے ہیں جن کے ذریعے پیداوار، منصوبہ بندی، حفاظت، اعتباراورتوانائی کے انتظام میں مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ کوشامل کیا جارہا ہے۔

آگے کا راستہ

ایچ ایم ای ایل اورایمرسن کا اشتراک صرف خودکاری کی کامیاب مثا ل نہیں ہے بلکہ یہ جدید پیداواریت جیسے اہم شعبوں میں ہندوستان اور امریکہ کے تعاون کوبھی فروغ دیتا ہے۔ یہ دکھاتا ہے کہ اختراعات اورباہمی تعاون سے صنعتوں اورعوام کا مستقبل بہتربنایا جا سکتا ہے۔ داس کے مطابق ’’ایسی شراکتیں جدید صنعتی ٹیکنالوجیوں کے استعمال کے لیے بہترین عملی طریقے وضع کرسکتی ہیں اورایسے پلیٹ فارم تیارکرسکتی ہیں جو پورے نظام کے لیے فائدہ مند ہوں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا ’’امریکہ اور ہندوستان دونوں بڑے توانائی پیدا کرنے اوراستعمال کرنے والے ملک ہیں۔ امریکہ میں مصنوعی ذہانت اورخودکاری کے کئی بڑے ادارے ہیں، جن کے ساتھ مل کرتوانائی کی تبدیلی کے لیے جدید حل تیارکئے جاسکتے ہیں۔‘‘

بشکریہ اسپَین میگزین، امریکی سفارت خانہ، نئی دہلی

Bharat Express

Recent Posts

Poonam Dhillon Remembers Lata Mangeshkar: پونم ڈھلون نے لتا منگیشکر کو کیا یاد، بولیں-ان کے بغیر ہندی فلموں کی موسیقی ادھوری

’سریلا سفر-30‘ کے ذریعے بالی ووڈ کی ان میلوڈیز کو یاد کیا جاتا ہے جو…

2 minutes ago

Adani’s Dhamra Port: اڈانی کا دھامرا پورٹ قابل تجدید توانائی سے چلنے والا ہندوستان کی بن گئی پہلی نجی بندرگاہ

دھامرا پورٹ کو قابل تجدید بجلی فراہم کرنے کے لیے کیپٹیو رینیو ایبل پاور، تھرڈ…

1 hour ago

Sunil Lodhi Undergo Eye Treatment: ہنومان انش کے گلوکار کی آنکھوں کا ہوگا علاج، فلم کی پروڈیوسر اٹھائیں گی خرچ

انوپریا نے کہا کہ سنیل لوگوں کی محبت کو محسوس تو کر سکتے ہیں، لیکن…

2 hours ago

Amit Shah to Launch LNG-Powered Train: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج کریں گے ملک کی پہلی ایل این جی ٹرین کا افتتاح

بھارتی ریلوے کی جانب سے ایل این جی ڈوئل فیول ٹیکنالوجی اپنانا ایندھن کی کارکردگی…

2 hours ago

Torrential Rain Warning Issued for Uttarakhand: اتراکھنڈ میں موسلا دھار بارش کی وارننگ، چار دھام یاترا پر روک، کئی اضلاع میں ریڈ الرٹ

اتوار کے روز جھارکھنڈ میں بارش کا اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ جبکہ مدھیہ…

2 hours ago