قومی

Operation sindoor 2.0 could happen anytime: ’آپریشن سندور 2.0 کسی بھی وقت ہوسکتا ہے شروع ‘، چین کی سرحد پر آرمی چیف کا  بڑابیان

ہندوستانی آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی جوانوں کے ساتھ دیوالی منانے کے لیے پتھورا گڑھ پہنچے۔ اس موقعے پر انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ آپریشن سندور 1.0 مکمل ہوا ہے، آپریشن سندور کو روکا نہیں گیا۔  انہوں نے کہا کہ گولہ باری کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔ آپریشن جاری ہے اور اپنے مقصد کے حصول تک جاری رہے گا۔ آرمی چیف نے کہا کہ آپریشن سندور 2.0 کسی بھی وقت  شروع ہو سکتا ہے اور بھارتی فوج اس کی تیاری کر رہی ہے۔

جوانوں اور سابق فوجیوں کو اعزاز

بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اوپیندر دویدی اپنے دورے کے ایک حصے کے طور پر جمعہ کو پتھورا گڑھ پہنچے۔ انہوں نے آرمی بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز میں افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔ سنیچر کی شام دیر گئے فٹ بال گراؤنڈ میں منعقدہ ایک تقریب میں انہوں نے جوانوں اور سابق فوجیوں کو اعزاز سے نوازا۔ تقریب کے دوران انہوں نے حاضر سروس فوجیوں اور سابق فوجیوں سے بات چیت کی اور ان کے مسائل سنے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ انہیں دیوالی کی مبارکباد دینے آئے ہیں۔

فوج ملک کی تعمیر  اور تحفظ میں سب سے آگے

آرمی چیف نے کہا کہ فوج ہمیشہ ملک کی تعمیر میں سب سے آگے رہی ہے۔ بھارتی فوج کا پہلا قدم ملک کی تعمیر میں ہونا چاہیے۔ بھارتی فوج کو ملک کی تعمیر کا پہلا ستون بننے کی ضرورت ہے۔ عوام کے ساتھ مل کر کام کرنا، آفات کے وقت بھی پیش پیش رہنا فوج کی خاصیت ہے۔ چاہے وہ اتراکھنڈ میں دھرالی اور تھرالی کا معاملہ ہو یا امرناتھ سانحہ، فوج نے سرچ اور ریسکیو کے میدان میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

شمالی کمان اور رودرا بریگیڈ کی تشکیل

اس موقع پر جنرل اپیندر دویدی، نے کہا کہ ’فوج میں جلد ہی ناردرن کمانڈ اور رودرا بریگیڈ کی تشکیل کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ بھیرو بٹالین بھی تشکیل دی جائے گی۔ اس بٹالین کے لیے جن جوانوں کا انتخاب کیا جائے گا، انہیں خصوصی تربیت، خصوصی آلات اور خصوصی اہداف دیے جائیں گے‘۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

UP 34 IAS Officers Transfer: اتر پردیش میں بڑا انتظامی ردوبدل، 34 آئی اے ایس افسران کے تبادلے، 14 اضلاع کو ملے نئے ڈی ایم

اتر پردیش میں پیر کی دیر رات بڑا انتظامی ردوبدل کیا گیا۔ حکومت نے 34…

8 hours ago

National Film Awards Ceremony: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو ایکتا نگر پہنچیں، منگل کو 72ویں نیشنل فلم ایوارڈز تقریب میں ہوں گی شریک

صدر جمہوریہ مختلف زمروں کے فاتحین کو دیں گی قومی فلم ایوارڈ، تقریب میں بالی…

9 hours ago

Hanuman Ansh: رام للا کے درشن کے بعد جذباتی ہوئیں ’ہنومان انش‘ کی پروڈیوسر انوپریا ناگر، میڈیا پارٹنر ’بھارت ایکسپریس‘ کا ادا کیا شکریہ

فلم ’ہنومان انش‘ کی کامیابی کے بعد پروڈیوسر انوپریا ناگر ایودھیا پہنچیں، جہاں انہوں نے…

9 hours ago

Amaze Award 2026: بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اپیندر رائے کو امیز ایوارڈ 2026 سے نوازا جائے گا، کوی سمیلن اور مشاعرے کا ہوگا انعقاد

’ہندی میری جان 2026‘ کے دوسرے ایڈیشن میں 22 ستمبر کو انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر…

9 hours ago

Sonia Gandhi Electoral Roll Matter: سونیا گاندھی کے ووٹر لسٹ معاملے میں ریویژن پٹیشن منظور، 29 ستمبر کو ہوگی دوبارہ سماعت

راؤز ایونیو کورٹ کے پرانے حکم کو منسوخ کرکے معاملہ دوبارہ مجسٹریٹ عدالت بھیجا گیا،…

9 hours ago