قومی

Arhan Bagati Wins ET Global Award for Social Impact: ہارورڈ اسکالر اور KYARI کے بانی ارہان بگاتی کو ET انڈو گلوبل لیڈرز ایوارڈ سے نوازا گیا، سماج میں تبدیلی کے لیے ان کی خدمات کا کیا گیا اعتراف

کشمیر سے تعلق رکھنے والے نوجوان اسکالر، سماجی کارکن اور کشمیر یمبرزل اپلائیڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (KYARI) کے بانی ارہان باگتی کو عالمی سطح پر ان سماجی اثرات کے لیے ET Indo Global Leaders Award سے نوازا گیا ہے۔ یہ باوقار اعزاز دبئی میں ایک پروقار تقریب میں اداکار اور مخیر شخصیت کنال کپور کے ہاتھوں انھیں دیا گیا، جو کہ باگتی کی جموں و کشمیر میں سماجی تبدیلی کے لیے نمایاں خدمات کا اعتراف ہے۔

ارہان باگتی ان دنوں ہارورڈ یونیورسٹی میں پبلک پالیسی میں ماسٹرز کر رہے ہیں اور اپنے علمی پس منظر کے ساتھ ساتھ عملی میدان میں بھی غیرمعمولی سرگرم ہیں۔ انھوں نے KYARI کے ذریعے کشمیر میں کئی ایسے منصوبے شروع کیے ہیں، جو زمینی سطح پر تبدیلی کا ذریعہ بنے، جن میں قبائلی فلاح و بہبود، نوجوانوں میں منشیات کے خلاف مہم، ماحولیاتی سیاحت کا فروغ اور خواتین کی قیادت میں کاروبار کو سپورٹ کرنا شامل ہے۔

ارہان باگتی صرف مقامی نہیں، بلکہ قومی سطح پر بھی سرگرم کردار ادا کر رہے ہیں۔ وہ پیرا اولمپک کمیٹی آف انڈیا کے Awareness & Impact Ambassador کی حیثیت سے معذور کھلاڑیوں کے لیے سہولتوں کی ڈیجیٹل فراہمی پر کام کر چکے ہیں اور LetsEnable.com جیسے پلیٹ فارم متعارف کروا چکے ہیں۔ ان کی خدمات کا دائرہ پیرس 2024 پیرا اولمپکس تک پھیلا ہوا ہے، جہاں وہ فعال طور پر شریک رہے۔ انھیں یہ اعزاز فلمی صنعت میں کشمیر کی بحالی کے لیے بھی دیا گیا ہے، کیوں کہ وہ بالی ووڈ کے فلم سازوں اور پروڈکشن ہاؤسز کو وادی میں واپس لانے میں کامیاب ہوئے، جس کے نتیجے میں مقامی سیاحت اور ثقافتی معیشت کو نئی زندگی ملی ہے۔

یہ ایوارڈ بس میرا نہیں، ان سب کا ہے جو کشمیر کو امید کی مثال بنانے کے لیے کوشاں ہیں: ارہان باگتی

ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے ارہان نے کہا کہ ’’یہ اعزاز صرف میرا نہیں، اُن تمام لوگوں کا ہے جو کشمیر کو امید، شمولیت اور اختراع کی مثال بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ یہ میرے اس عہد کی تجدید ہے کہ میں پالیسی اور مقصد کو جوڑ کر ایک بااختیار مستقبل کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کروں۔‘‘ واضح رہے کہ باگتی کا تعلیمی سفر بھی شاندار رہا ہے۔ انھوں نے Pomona College، University of Cambridge اور Harvard University جیسے عالمی اداروں سے تعلیم حاصل کی ہے، لیکن ان کا دل و مشن ہمیشہ کشمیر سے جُڑا رہا ہے۔

یہ ایوارڈ ٹائمز آف انڈیا کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والی ET Indo Global Leaders Awards کا حصہ ہے، جس میں دنیا بھر سے ان افراد کو سراہا جاتا ہے جو قیادت، اختراع اور رحم دلی کے ذریعے اپنی برادریوں میں مثبت تبدیلی لا رہے ہیں۔ ارہان باگتی کی یہ کامیابی نہ صرف کشمیر بلکہ پورے ہندوستان کے لیے فخر کا لمحہ ہے اور اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ نوجوان قیادت کس طرح معاشرے میں بامعنی تبدیلی لا سکتی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Katerina Siniakova wins the Japan Open: کیٹرینا سنیاکووا نے جاپان اوپن کا خطاب جیتا، فائنل میں ایشلین کروگر کو ہرایا

چیک جمہوریہ کی ٹینس کھلاڑی کیٹرینا سنیاکووا نے فائنل میں امریکہ کی ایشلین کروگر کو…

21 minutes ago

Phased Shift Of Flights To Navi Mumbai Airport: ایئر انڈیا گروپ اور اڈانی ایئرپورٹس کا بڑا فیصلہ، نوی ممبئی ایئرپورٹ پر مرحلہ وار منتقل ہوں گی پروازیں

اڈانی ایئرپورٹ ہولڈنگز لمیٹڈ نے ایئر انڈیا گروپ کے اس منصوبے کا خیرمقدم کیا ہے۔…

59 minutes ago

Swami Kailashanand Giri Navratri Sadhana: حیرت انگیز تپسیا…! 111 ڈگری درجہ حرارت میں بھی سوامی کیلاش آنند گری کی سادھنا جاری

ہریدوار میں آچاریہ مہامنڈلیشور سوامی کیلاش آنند گری مہاراج کی ساون کے بعد اب نوراتری…

1 hour ago

Important announcement by IndiGo and Adani Airports: نوی ممبئی ایئرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کی توسیع کا منصوبہ، فروری 2027 سے شروع ہوگا نیا مرحلہ

انڈیگو چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روزانہ 12 بین الاقوامی پروازیں نوی…

1 hour ago