قومی

Bank Holiday: آج ہفتہ کو بینک کھلے ہیں یا بند؟ دیوالی سمیت آنے والے دنوں میں بینکوں کی چھٹیوں کی فہرست

نئی دہلی : تہواروں کا موسم اپنے عروج پر ہے۔ کل دھن تیرس کا تہوار دھوم دھام سے منایا گیا، جس کے دوران لوگوں نے خوب خریداری کی۔ وہیں کل یعنی اتوار کو دیوالی منائی جائے گی۔ ایسے میں صارفین کے ذہن میں یہ سوال پیدا ہو سکتا ہے کہ دیوالی سے ایک دن پہلے آج ہفتہ کو بینک کھلے رہیں گے یا بند؟ واضح رہے کہ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے تعطیلاتی کیلنڈر کے مطابق، آج 7 نومبر 2026 کو پورے ہندوستان میں بینک کھلے رہیں گے۔آر بی آئی کے ضابطوں کے مطابق، بینکوں میں صرف ہر مہینے کے دوسرے اور چوتھے ہفتہ کو چھٹی ہوتی ہے۔ چونکہ آج نومبر کا پہلا ہفتہ ہے، اس لیے ملک کے تمام سرکاری اور نجی بینک معمول کے مطابق کھلے رہیں گے اور بینکنگ کا کام جاری رہے گا۔ یعنی آج چھوٹی دیوالی (نرک چتردشی) ہونے کے باوجود بینکوں کے لیے کوئی چھٹی نہیں ہے۔ صارفین بغیر کسی پریشانی کے بینک کی شاخوں میں جاکر اپنے کام نمٹا سکتے ہیں۔

آج بینک کب سے کب تک کھلے رہیں گے؟

 آج بینکنگ کا کام معمول کے مطابق جاری رہے گا۔ ایسے میں عام طور پر صارفین کے لیے بینکوں کے کام کا وقت صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک رہے گا۔ تاہم، آن لائن بینکنگ، یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس (یو پی آئی) اور موبائل بینکنگ کی خدمات 24 گھنٹے دستیاب رہیں گی۔ایس بی آئی، ایچ ڈی ایف سی بینک، آئی سی آئی سی آئی بینک، پنجاب نیشنل بینک سمیت دیگر سرکاری اور نجی بینکوں کے یوزر انٹرنیٹ بینکنگ اور موبائل بینکنگ ایپس کے ذریعے روزمرہ کے لین دین کر سکتے ہیں۔

آنے والے دنوں میں بینکوں کی چھٹیوں کی فہرست

 8 نومبر (اتوار): دیوالی (لکشمی پوجن) اور ہفتہ وار تعطیل کے باعث پورے ملک میں بینک بند رہیں گے۔ 9 نومبر (پیر) سے 11 نومبر (بدھ): گووردھن پوجا، بھائی دوج اور دیوالی پرتیپدا کے موقع پر اتر پردیش، دہلی، مہاراشٹر، گجرات سمیت کئی ریاستوں میں الگ الگ دن بینک بند رہیں گے۔• 13 نومبر: وانگلا مہوتسو کے موقع پر بعض علاقوں میں بینکوں کی چھٹی رہے گی۔

 16 نومبر: چھٹھ پوجا کے موقع پر بعض ریاستوں میں بینک بند رہیں گے۔

 20 نومبر: ایگاس بگوال کے موقع پر تعطیل رہے گی۔

 23 نومبر: سینگ کٹ سنیَم کے موقع پر بعض علاقوں میں بینک بند رہیں گے۔

 24 نومبر: گرو نانک جینتی، کارتک پورنیما اور رہس پورنیما کے موقع پر بینکوں میں چھٹی رہے گی۔

 27 نومبر: کنک داس جینتی کے موقع پر بعض علاقوں میں بینک بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ بینکوں کی چھٹیاں ریاست اور شہر کے لحاظ سے مختلف ہو سکتی ہیں۔ اس لیے بینک جانے سے پہلے اپنے علاقے کے بینک کی تعطیلات کی فہرست ضرور چیک کر لیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Rupee jumps 56 paise to 93.91: ڈالر کے مقابلے روپے میں زبردست تیزی، 56 پیسے مضبوط ہوکر 93.91 پر بند

ڈیلروں کا کہنا تھا کہ غیر ملکی بینک غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں کی…

1 hour ago

Delhi AQI Today: دہلی-این سی آر میں آلودگی کی مار، گریپ-3 نافذ، اے کیو آئی 400 کے پار، ان گاڑیوں پر پابندی

محکمہ موسمیات ہند (آئی ایم ڈی) کے مطابق، ہفتہ 7 نومبر کو دہلی-این سی آر…

3 hours ago