قومی

Delhi AQI Today: دہلی –این سی آر میں زہریلی فضا میں جینا ہوامحال، کئی علاقوں میں AQI 400 سے تجاوز

جیسے جیسے سرد موسم شروع ہو رہا ہے، دارالحکومت میں سانس لینا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ دہلی گزشتہ کئی روز سے مسلسل شدید فضائی آلودگی سے متاثر ہے، جس کی وجہ سے بیشتر آبادی، کھانسی، نزلہ، زکام، گلے میں خراش اور سانس لینے میں پریشانی جیسی بیماریوں سے میں مبتلا ہورہی  ہے۔ ہر عمر کے افراد اس سے متاثر ہو رہے ہیں۔دہلی کی ہوا کا معیار انتہائی خراب ہوتا جارہا ہے،  3 نومبر کی صبح، گھنی دھند اور دھیمی ہواؤں نے فضا میں آلودگی پھیلا دی، جس سے سانس لینا مشکل ہو گیا۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ  کے مطابق 24 گھنٹے کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 366 پر ریکارڈ کیا گیا، وزیر پور، براڑی اور اشوک وہار جیسے علاقوں میں یہ 400 سے زیادہ ہے۔ نقل و حمل، پرالی جلانا، اور ٹھہری ہوئی ہوا آلودگی کی بڑی وجوہات ہیں۔

بہت سے علاقوں میں ہوا کا معیار بہت ہی خراب

دہلی کے مختلف علاقوں میں ہوا کا معیار انتہائی خراب رہا۔ AQI وزیر پور میں 394، براڑی کراسنگ میں 387، اشوک وہار میں 373، پنجابی باغ میں 360، اور چاندنی چوک میں 359 ریکارڈ کیا گیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  لودھی روڈ اور آئی جی آئی ایئرپورٹ جیسے علاقوں میں کچھ راحت ملی، جہاں AQI بالترتیب 219 اور 293 ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ڈی پی سی سی اور آئی ایم ڈی کے اعداد و شمار کے مطابق اوسطاً، زیادہ تر مقامات پر ہوا کا معیار “بہت خراب” کے زمرے میں رہا۔ تین مانیٹرنگ اسٹیشنوں پر، AQI 400 سے تجاوز کر گیا، جسے “شدید سے شدید خراب ” سمجھا جاتا ہے۔

ہلکی ہوائیں آلودگی کے پھیلاؤ کو روک رہی ہیں

دہلی کے ایئر کوالٹی ارلی وارننگ سسٹم  کے مطابق شمال مغربی ہوا کی رفتار میں نمایاں کمی آئی ہے۔ اس سے آلودہ ذرات کے پھیلاؤ میں رکاوٹ پیدا ہوئی اور ہوا میں ان کی کثافت بڑھ گئی۔ سی پی سی بی کے اعداد و شمار کے مطابق  پی ایم 2.5 کی سطح 189.6 مائیکرو گرام فی کیوبک میٹر اور پی ایم 10 کی سطح 316 مائیکرو گرام فی کیوبک میٹر تک پہنچ گئی۔ ہوا میں باریک ذرات سانس لینے میں دشواری، کھانسی اور آنکھوں میں جلن پیدا کررہے ہیں۔

دہلی کی ہوا کا معیار 4 نومبر تک ‘انتہائی خراب’

AQEWS نے پیش گوئی کی ہے کہ دہلی کی ہوا کا معیار 4 نومبر تک ‘انتہائی خراب’ زمرے میں رہے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پرالی جلانے اور گاڑیوں کا اخراج، موسم کی عدم استحکام کے ساتھ مل کر آلودگی میں مزید اضافہ کر رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے ہلکی دھند کے ساتھ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 15 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ اس وقت دارالحکومت میں صورتحال ایسی ہے کہ لوگوں کو صبح و شام باہر نکلتے وقت ماسک
پہننے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

LEARN FROM THE WORLD BUT DESIGN FOR INDIA: ”دنیا سے سیکھیں، لیکن ہندوستان کے لیے ڈیزائن کریں“

دہلی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر یوگیش سنگھ کا پائیدار ترقی، اختراع اور طلبہ کی…

42 minutes ago

PM Narendra Modi: جیور ایئرپورٹ کا نام اب وزیر اعظم نریندر مودی کے نام پر ہوگا، یوگی آدتیہ ناتھ کا اعلان

اتر پردیش کابینہ نے ’نریندر مودی انٹرنیشنل ایئرپورٹ‘ نام رکھنے کی تجویز منظور کرلی، وزیر…

4 hours ago