قومی

Apple Increases India Production: ایپل نے بھارت میں اپنے آئی فون پروڈکش میں کیا اضافہ

نئی دہلی: آئی فون 17 کی عالمی سطح پر پہلی لانچ کے پیشِ نظر اور ہندوستان میں تہواروں کے سیزن کے ساتھ ستمبر 2025 میں بڑھتی مانگ کے پیش نظر ایپل نے بھارت میں اپنے پروڈکشن کے اہداف کو بڑی سطح پر بڑھانے کی حکمت عملی پر عمل شروع کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں فاکس کان نے بنگلور کے قریب دیونہلی (Devanahalli) میں نئے پلانٹ سے آئی فون 17 کی اسمبلی شروع کر دی ہے، جب کہ ہسور (Tamil Nadu) میں ایک اور سہولت تیار ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں آئی فون 17 کے تمام ماڈلز، بشمول پرو اور پرو میکس، پہلی بار لانچ کے وقت ہی دستیاب ہوں گے۔ دریں اثنا اپریل تا جولائی 2025 کے دوران بھارت سے ایپل آئی فونز کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہےہ، جو 63 فیصد سالانہ نمو کے ساتھ تقریباً 7.5 ارب ڈالر کی مالیت تک پہنچ گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ بھارت میں تیار شدہ آئی فونز کا 78 فیصد حصہ امریکی منڈی کو گیا، جب کہ عالمی ترسیل میں بھارت کا حصہ دوسری سہ ماہی میں 44 فیصد تک پہنچ گیا، جو کہ گزشتہ سال کی 13 فیصد کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔

 

عالمی معیشت میں بھارت کی مرکزی حیثیت

یہ حکمت عملی ایپل کی اس کوشش کا حصہ ہے کہ وہ چین پر اپنی پروڈکشن کے انحصار کو کم کر کے زیادہ سے زیادہ پیداوار بھارت میں منتقل کرے، تاکہ امریکی محصولات اور ممکنہ تجارتی نقصانات کے دباؤ سے بچا جا سکے۔ ایپل اپنی پیشہ ورانہ حکمت عملی کے تحت بھارت کو نہ صرف ایک اہم اسمارٹ فون بنانے والا مرکز بنانے کی راہ پر گامزن ہے، بلکہ اسے امریکی طلب کو پورا کرنے کے لیے کلیدی مرکز کے طور پر بھی مستحکم کر رہا ہے۔ آئی فون 17 ایک فون کی ریلیز نہیں بلکہ بھارت میں ایپل کی مستقبل کی تبدیلی کا آئینہ دار بھی ثابت ہو گی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

IND vs WI: بھارتی سرزمین پر مسلسل تیسرے ون ڈے میں سنچری، ریکارڈ بک میں درج ہوا کپتان گِل کا نام

بدھ کو گوہاٹی میں جاری مقابلے میں مہمان ویسٹ انڈیز نے ٹاس ہارنے کے بعد…

22 minutes ago

PM Modi Cabinet MSP Hike: ربیع فصلوں پر مودی حکومت کا بڑا تحفہ، MSP میں زبردست اضافہ، گندم سمیت کئی فصلوں کی نئی قیمتیں مقرر

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی کابینہ کا بڑا فیصلہ، گندم، جو، چنا…

2 hours ago