نوئیڈا: ایسوسی ایشن فارپروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر) نے اسی سال اپریل میں نوئیڈا اوراس کے اطراف کی کمپنیوں میں کام کرنے والے مزدوروں کے احتجاج سے پیدا ہونے والے ایک مقدمے میں قانونی مداخلت کرتے ہوئے ملزمان کے لئے ضمانت حاصل کرلی ہے۔ مذکورہ احتجاج میں مزدوروں نے کم ازکم اجرت، اوورٹائم کی ادائیگی، بہتراجرت اورکام کے سازگارو محفوظ حالات سمیت اپنے بنیادی معاشی اورمحنت کش حقوق سے متعلق مطالبات اٹھائے تھے۔
یہ مقدمہ کرائم نمبر164/2016 کے تحت پولیس اسٹیشن فیز-2، گوتم بدھ نگر، اترپردیش میں درج کیا گیا تھا۔ مقدمے میں مختلف دفعات کے تحت کارروائی کی گئی، جن میں بھارتیہ نیائے سنہتا (بی این ایس)، 2023 کی متعلقہ دفعات کے علاوہ Prevention of Damage to Public Property Act, 1984 کی دفعات 3 اور4 اور Criminal Law (Amendment) Act, 1932 کی دفعہ 7 بھی شامل ہیں۔ ملزمان کی جانب سے ضمانت کی درخواست متعلقہ عدالت میں Criminal Misc. Bail Application (BAIL) No. 28243/2026 کے طورپردائرکی گئی۔ اے پی سی آرکی جانب سے ایڈوکیٹ ارشاد احمد نے عدالت میں مقدمے کی پیروی کی اوردلائل پیش کرتے ہوئے ملزمان کے لئے ضمانت حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی۔
مزدوروں کے احتجاج کے بعد پیدا ہوا تھا تنازعہ
یہ معاملہ نوئیڈا اورگریٹرنوئیڈا میں مزدوروں کے احتجاج کے بعد پیدا ہونے والے وسیع ترقانونی معاملات کا حصہ ہے۔ مزدوروں نے اجرت، اوورٹائم کی ادائیگی، کام کے حالات اوردیگر بنیادی حقوق سے متعلق اپنے مطالبات کے لیے احتجاج کیا تھا۔ احتجاج کے دوران صورتِ حال میں کشیدگی پیدا ہونے کے بعد متعدد افراد کے خلاف فوجداری مقدمات درج کئے گئے، جس کے نتیجے میں کئی مزدوراوردیگرافراد طویل قانونی کارروائی کا سامنا کرنے پرمجبورہوئے۔ اے پی سی آرکے نیشنل سکریٹری ندیم خان نے ضمانت ملنے پراپنے ردعمل میں کہا ہے کہ مزدوروں کا اپنے جائزمطالبات کے لئے آوازاٹھانا اورقانونی وآئینی دائرے میں اپنے حقوق کا مطالبہ کرنا جمہوری معاشرے کا بنیادی حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی فرد کے خلاف فوجداری مقدمہ درج ہونے کی صورت میں اسے منصفانہ قانونی نمائندگی، مؤثردفاع اورانصاف تک رسائی کا پورا حق حاصل ہے۔
اے پی سی آرآئینی حقوق کے تحفظ اورقانونی امداد کے لئے کوشاں
ندیم خان نے ایک بارپھراس عزم کا اظہارکیا ہے کہ اے پی سی آرآئینی حقوق، شہری آزادیوں، قانونی مساوات اورعوام کی پُرامن طورپراپنی آوازبلند کرنے کی آزادی کے تحفظ کے لئے قانونی امداد فراہم کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ انصاف تک رسائی کسی فرد کی معاشی یا سماجی حیثیت سے مشروط نہیں ہونی چاہئے اورمحنت کش طبقے سمیت ہرشہری کواپنے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لئے مؤثرقانونی معاونت دستیاب ہونی چاہئے۔ تنظیم کی جانب سے جاری پریس ریلیزکہا گیا ہے کہ مزدوروں اوردیگرشہریوں کے خلاف درج مقدمات میں قانونی عمل کا مقصد محض کارروائی کرنا نہیں بلکہ انصاف کے تقاضوں کویقینی بنانا ہونا چاہئے اوراے پی سی آرآئینی ضمانتوں، قانون کی حکمرانی اورشہری آزادیوں کے تحفظ کے لیے اپنی قانونی جدوجہد جاری رکھے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو-
چیف جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس جوئے مالیہ باگچی کی بنچ نے سپریم کورٹ کے…
امریکہ کا روس سے تیل اور گیس خریدنے والے ممالک پر بھاری محصولات عائد کرنے…
جاپان کے آئچی ناگویا میں منعقدہ ایشین گیمز میں تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں اور معاون…
نئی دہلی: دہلی کے مغربی علاقے موہن گارڈن میں بدھ کی شام اسکول کے باہر…
چیمبر آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (سی ٹی آئی) نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو…
امت شاہ نے جمعرات کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے نکسل تشدد سے متاثرہ افراد اور…