قومی

SIR Politics: ’’جس کے بال سفید ہو جائیں، وہ شہری نہیں ہونا چاہیے…‘‘، جانئے سندیپ دکشت نے کیوں کہی یہ بات

نئی دہلی: مغربی بنگال کی ووٹر لسٹ کے خصوصی گہرے نظرثانی (SIR) کے حوالے سے اپوزیشن نے الیکشن کمیشن پر تنقید کی ہے۔ اس دوران کانگریس لیڈر سندیپ دکشت نے منگل کے روز کہا کہ SIR کا عمل شفاف نہیں ہے۔

کانگریس لیڈر سندیپ دکشت نے آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے کہا، ’’پورے ملک سے خبر آ رہی ہے کہ SIR کی وجہ سے BLO پر بہت دباؤ پڑ رہا ہے۔ ہم بھی افسران کو فون کرتے ہیں تو وہ بتاتے ہیں کہ ہم ابھی SIR کے کام میں مصروف ہیں۔ SIR پہلے جس طرح ہوتا تھا، گھر گھر جا کر سروے کے ذریعے، وہ اب نہیں ہو رہا، تو ایسے میں BLO پر کس قسم کا دباؤ پڑ رہا ہے، مجھے یہ سمجھ نہیں آ رہا۔‘‘

انہوں نے کہا، ’’پہلے بھی SIR ہوتا تھا تو اس کو درست کرنے کے لیے دو یا تین ماہ کی مدت دی جاتی تھی۔ اس کے بعد لسٹ شائع ہوتی تھی اور موقع دیا جاتا تھا، لیکن اس بار پوری کارروائی شفاف نہیں رہی، جو تشویشناک بات ہے۔‘‘

ہمارا آئین طے کرتا ہے لوگوں کی شہریت

رام بھدراچاریہ کے اس بیان کے بارے میں کہ سونیا گاندھی ہندوستانی نہیں ہیں، کانگریس لیڈر نے کہا، ’’ان کی نظر میں کون بھارتی ہے اور کون نہیں، اس کا کوئی مطلب نہیں۔ ہمارے یہاں لوگوں کی شہریت ہمارا آئین طے کرتا ہے، یہ کوئی فرد طے نہیں کر سکتا۔ سوچنے کو کوئی بھی کچھ بھی سوچ سکتا ہے۔ کل کو میں سوچوں کہ جانور بھی ملک کے شہری ہونے چاہئیں، کوئی کہنے لگے کہ جس کے بال سفید ہو جائیں، وہ شہری نہیں ہونا چاہیے۔ ایسے میں ان تمام باتوں کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ ہمارے یہاں شہریت آئین اور شہریت ایکٹ طے کرتا ہے۔‘‘

سندیپ نے کی اجے رائے کے بیان کی حمایت

سندیپ دکشت نے یوپی کانگریس کی ریساتی صدر اجے رائے کے اس بیان کی بھی حمایت کی، جس میں کہا گیا کہ ہم سب رام بھکت ہیں، لیکن حکومت اسے اشتہار کی طرح پیش کر رہی ہے۔ دکشت نے کہا، ’’ہر آدمی بھکت ہے۔ حکومت مذہبی تقریبات میں مدد کرتی رہی ہے، لیکن اگر کوئی اسے اشتہار کی طرح پیش کرنے لگے تو یہ مذہب کی سیاست کاری ہو جاتی ہے، جو نہیں ہونی چاہیے۔‘‘

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Cuba US Sanctions: کیوبا کے حق میں بھارت کا اہم موقف، امریکی پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد کی حمایت میں 130 ممالک نےدیا  ووٹ

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکہ کی اقتصادی اور تجارتی پابندیاں ختم کرنے کی…

10 minutes ago

Diljit Dosanjh Concert: دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ کے لیے دہلی میٹرو کی خصوصی تیاری، 30 اکتوبر کو رات 12 بجے تک چلیں گی ٹرینیں

جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں ’اورا انڈیا ٹور 2026‘ کے دوران 70 ہزار سے زائد…

44 minutes ago

Saharanpur Lighting: سہارنپور میں آسمانی بجلی گرنے سے مسجد کے مینار کا گنبد تباہ، جل گئے کئی الیکٹرانک آلات

اتر پردیش کے گنگوہ علاقے کے گاؤں گجران میں واقع مسجد پر آسمانی بجلی گرنے…

2 hours ago

Chandrashekhar Azad Attacks on Yogi Government: بہوجن سماج کے بچوں کو افسر نہیں، نشے کا عادی بنانا چاہتی ہے حکومت: چندر شیکھر آزاد

20 ہزار اسکول بند کیے گئے، جبکہ 20 ہزار سے زیادہ شراب کی دکانیں کھولی…

3 hours ago

PM Awas Yojna: جام نگر کے مستحقین نے کہا- پکے مکان کا خواب وزیر اعظم مودی نے کیا پورا

گجرات کے جام نگر میں اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے افراد بتا رہے ہیں…

4 hours ago