ہماچل پردیش میں کانگریس کے 6اراکین اسمبلی کی بغاوت کے بعد سے پریشانی میں مبتلا سکھو سرکار کو عارضی راحت ملتی نظر آرہی ہے چونکہ جن باغیوں کے سہارے آپریشن لوٹس چلانے کی مبینہ کوشش کی جارہی تھی اب انہیں اسپیکر نے بڑی سزا سنائی ہے ۔ اسپیکر نے پارٹی کی سفارش پر ان کی رکنیت کو منسوخ کردیا ہے یعنی اب وہ اسمبلی کے ممبر نہیں رہے۔ ان کو اب ووٹ دینے یا حکومتی سرگرمیوں میں شامل ہونے کا حق نہیں ہے چونکہ اب وہ تمام نااہل قرار دیئے جاچکےہیں۔
ہماچل میں کانگریس کے 6 باغی اراکین اسمبلی کی رکنیت منسوخ کر دی گئی ہے۔ اسپیکر کلدیپ سنگھ پٹھانیا نے یہ فیصلہ کانگریس کی عرضی پر دیا ہے۔ جن اراکین اسمبلی کی رکنیت منسوخ کی گئی ہے ان میں دھرم شالہ کے رکن اسمبلی سدھیر شرما، سوجان پور راجندر رانا، کٹلاہار ایم ایل اے دیویندر بھٹو، گگریٹ سے چیتنیا شرما، لاہول سپتی سے روی ٹھاکر اور بدسر سے اندرا دت لکھن پال شامل ہیں۔
اسپیکر نے یہ فیصلہ انسداد انحراف قانون کے تحت دیا ہے اور سب کو نااہل قرار دیا ہے۔ اسمبلی اسپیکر کلدیپ پٹھانیا نے کہا، ’’یہ اراکین اسمبلی بجٹ پاس کرنے کے وقت اسمبلی میں موجود نہیں تھے۔ میں نے انہیں نااہل قرار دیا ہے۔ یہ تمام اراکین اسمبلی کسی اور پارٹی سے انتخابی لڑائی جیتے ہیں اور کسی اور امیدوار کو ووٹ دیتے ہیں۔اسپیکر نے کہا کہ لاء کمیشن کی رپورٹ کہتی ہے کہ آیا رام اور گیا رام کی سیاست نہیں ہونی چاہیے۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…