قومی

Another YouTuber under investigation: حساس معلومات دشمن تک پہنچانے کے معاملے میں ایک اور یوٹیوبر تفتیش کے دائرے میں، اوڈیشہ کے شہر پوری میں پولیس کی چھاپے ماری

اوڈیشہ کے مذہبی شہر پوری میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب مقامی یوٹیوبر پرینکا سیناپتی کا نام پاکستان کے لیے مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار یوٹیوبر جیوتی ملہوترا سے جوڑا گیا۔ پولیس نے دونوں کے درمیان تعلقات کی نوعیت اور کسی ممکنہ ملک دشمن سرگرمی میں شمولیت کے خدشے کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔

پولیس نے پرینکا سیناپتی کے گھر پر چھاپہ مارا اور تلاشی لی

پوری شہر کے ڈی ایس پی کی سربراہی میں ایک خصوصی پولیس ٹیم نے پرینکا سیناپتی کے گھر پر چھاپہ مارا اور تلاشی لی۔ اس کارروائی میں ٹاؤن تھانے کے انسپکٹر ان چارج (آئی آئی سی) گوکل رنجن داس اور سنگھ دوار تھانے کی خاتون افسر شویتا پدما داس بھی شامل تھیں۔

پرینکا اور جیوتی کے درمیان کافی گہری دوستی تھی

رپورٹ میں ذرائع کے حوالہ سے بتایا گیا کہ پرینکا اور جیوتی کے درمیان کافی گہری دوستی تھی اور سوشل میڈیا پر ان دونوں کی کئی تصاویر گردش کر رہی ہیں۔ پہلگام میں شوٹ کیے گئے ان کے ویڈیوز بھی زیر بحث ہیں۔ ان تعلقات کی وجہ سے پولیس اب اس پہلو کی بھی چھان بین کر رہی ہے کہ آیا پرینکا کسی طور جیوتی ملہوترا کی مشتبہ سرگرمیوں سے واقف تھیں یا نہیں۔  پرینکا کے والد راج کشور سیناپتی نے میڈیا سے گفتگو میں تصدیق کی کہ ان کی بیٹی اور جیوتی کے درمیان دوستانہ تعلقات تھے، مگر انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کی بیٹی کبھی کسی غیر قانونی سرگرمی میں شامل نہیں رہی۔ انہوں نے بتایا کہ پرینکا نے پاکستان کے کرتارپور صاحب کا دورہ باقاعدہ ویزا پر کیا تھا اور ہر قدم پر قانون کی پابندی کی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ان کی فیملی پولیس سے مکمل تعاون کر رہی ہے۔

ہمیشہ ملک کو مقدم رکھتی ہوں: پرینکا سینی پتی

پرینکا سیناپتی نے بھی اپنے سوشل میڈیا پر وضاحت جاری کی ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ ملک کو مقدم رکھتی ہیں اور جیوتی کے خلاف لگے سنگین الزامات سے وہ شدید حیرت زدہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کا کسی بھی قسم کی ملک دشمن سرگرمی سے کوئی واسطہ نہیں اور وہ تحقیقاتی اداروں کو ہر ممکن تعاون دیں گی۔

واقعے کا ہر پہلو سے باریکی سے جائزہ لیا جا رہا ہے

اس معاملے میں پوری ضلع کے ایس پی وِنیت اگروال نے کہا ہے کہ تحقیقات ریاستی، مرکزی خفیہ ایجنسیوں اور ہریانہ پولیس کے اشتراک سے کی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پورے واقعے کا ہر پہلو سے باریکی سے جائزہ لیا جا رہا ہے اور شری جگن ناتھ مندر کی سکیورٹی کو لے کر عوام کو فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مندر کے اطراف سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، جہاں اس وقت ایس ٹی یو ریپڈ ریسپانس وین، 12 پلاٹون پولیس فورس اور مسلح سکیورٹی یونٹ پوری مستعدی سے تعینات ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹا جا سکے۔

یوٹیوبرجیوتی ملہوترا کو پہلے ہی گرفتارکیا جاچکا ہے

واضح رہے کہ پاکستان کے لئے جاسوسی کرنے کے الزام میں ہریانہ کی رہنے والی یوٹیوبرجیوتی ملہوترا کوگرفتارکیا گیا تھا۔ اب تک پنجاب کے مالیرکوٹلہ اورہریانہ سے کل 6 پاکستانی جاسوسوں کوگرفتارکیا جاچکا ہے۔ الزام ہے کہ جیوتی ملہوترا پاکستان ہائی کمیشن میں کام کرنے والے دانش نامی افسرسے رابطے میں تھی اوردانش نے اسے پاکستان بھیجا تھا۔ جیوتی ملہوترا اپنا ٹریول چینل چلاتی ہیں، وہ پاکستان بھی گئی تھیں اوروہاں بہت سی خفیہ معلومات شیئرکررہی تھیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

8 hours ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

8 hours ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

9 hours ago