قومی

Air India Flight Cancelled: ایئر انڈیا کی ایک اور پرواز منسوخ، دہلی سے پیرس جا رہا تھا طیارہ، کمپنی نے پرواز منسوخ ہونے پر کیا افسوس کا اظہار

ایئر انڈیا کی دہلی سے پیرس جانے والی بوئنگ ڈریم لائنر پرواز AI143 کو تکنیکی خرابی کے باعث منسوخ کر دیا گیا ہے۔ کمپنی نے پرواز منسوخ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی ایئرلائن کمپنی ایئر انڈیا کے طیاروں میں مسلسل خرابیاں سامنے آ رہی ہیں۔ اسی سلسلے میں ایئر انڈیا نے منگل (17 جون) کو دہلی سے پیرس جانے والی ایک اور پرواز کو منسوخ کر دیا۔ کمپنی نے کہا کہ طیارے میں کچھ مسائل پائے گئے ہیں، جس کی وجہ سے پرواز منسوخ کی گئی۔

کمپنی کے مطابق، دہلی سے پیرس جانے والی بوئنگ ڈریم لائنر AI143 پرواز کو منگل (17 جون) کے دن کے لیے منسوخ کیا گیا۔ کمپنی نے وضاحت کی، “اڑان بھرنے سے قبل کی جانے والی لازمی جانچ کے دوران طیارے میں کچھ تکنیکی خرابیاں سامنے آئیں۔ فی الحال ان کی جانچ کی جا رہی ہے۔ مزید یہ کہ پیرس کے چارلس ڈی گال (CDG) ایئرپورٹ پر نائٹ آپریشنز پر پابندی کے باعث پرواز منسوخ کرنی پڑی۔”

کمپنی نے پرواز منسوخ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا

ایئر انڈیا نے کہا، “ہم مسافروں کو پیش آنے والی پریشانی پر معذرت خواہ ہیں۔ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ مسافروں کو جلد از جلد ان کی منزل پر پہنچانے کے لیے متبادل انتظامات کیے جائیں۔ پرواز کی منسوخی کے بعد مسافروں کے قیام کے لیے ہوٹل کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اگر مسافر اپنا ٹکٹ منسوخ کرنا چاہیں یا بغیر کسی اضافی چارج کے ری شیڈیولنگ کا انتخاب کریں، تو کمپنی کی جانب سے مکمل ریفنڈ کی سہولت بھی دی جا رہی ہے۔”

ایئر انڈیا کی پروازوں میں مسلسل خرابیاں

دہلی سے پیرس جانے والی AI143 پرواز کی تکنیکی خرابی کے باعث منسوخی سے مسافر پریشان ہیں۔ پچھلے کچھ عرصے میں ایئر انڈیا کی پروازوں میں بار بار تکنیکی مسائل دیکھنے کو ملے ہیں۔ کچھ دن پہلے ہی گجرات کے احمد آباد ایئرپورٹ سے ایئر انڈیا کی ایک اور پرواز AI171 اڑان بھرنے کے فوراً بعد حادثے کا شکار ہو گئی تھی۔

اس ہولناک ہوائی حادثے میں اب تک 270 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور سیکڑوں زخمی ہیں۔ حادثہ اس قدر بھیانک تھا کہ مرنے والوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کرائے جا رہے ہیں۔ ڈی این اے جانچ کے بعد جاں بحق افراد کی لاشیں ان کے اہل خانہ کے حوالے کی جا رہی ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Iran shoots down US military drone: ایران کا بڑا دعویٰ، 24 گھنٹے میں آبنائے ہرمز میں 3 امریکی ڈرون مار گرائے

ایرانی نیوز چینل پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی ڈرون کو ایران کے…

1 hour ago

Sepehran Airlines Boeing 737: اڑان کے بعد طیارے کا ٹائر ہوا ٹائر ہوا الگ، مسافروں میں خوف و ہراس

شمال مشرقی ایران کے شہر مشہد سے یہ طیارہ کرمان شاہ کے لیے روانہ ہوا…

2 hours ago

Mecca Drone Attack: مکہ کی فضائی حدود میں داخل ہوا حوثی ڈرون، باغیوں نے مکہ پر حملے سے کیا انکار

یمن میں حوثی باغیوں نے سعودی حمایت یافتہ فورسز کے خلاف لڑائی کی ایک ویڈیو…

3 hours ago

Delhi Weather Today: دہلی-این سی آر میں آج بونداباندی کے امکانات، جانئے محکمہ موسمیات کا تازہ اپ ڈیٹ

آئی ایم ڈی کے مطابق منگل (15 ستمبر) کو دہلی کے کچھ علاقوں میں بونداباندی…

3 hours ago