قومی

Rajya Sabha Election 2024: اتر پردیش کی 10 راجیہ سبھا سیٹوں کے لئے الیکشن کی تاریخوں کا اعلان،ان ارکان پارلیمنٹ کی میعاد ہوگی ختم

الیکشن کمیشن نے راجیہ سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ جس میں اتر پردیش کی 10 سیٹوں پر بھی انتخابات ہونے ہیں۔ راجیہ سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ امیدواروں کی نامزدگی 8 فروری سے شروع ہوگی۔ راجیہ سبھا انتخابات کے لیے ووٹنگ 27 فروری کو ہوگی اور اسی دن ووٹوں کی گنتی ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے ذریعہ جاری کردہ ہدایت کے مطابق کاغذات نامزدگی 8 فروری سے شروع ہوں گے اور کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ 15 فروری ہے۔ اس کے ساتھ ہی کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 16 فروری کو ہوگی اور کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 20 فروری ہے۔

یوپی میں جن 10 سیٹوں پر انتخابات ہونے ہیں، ان میں سے 9 سیٹیوں پر بی جے پی کے ممبران پارلیمنٹ ہیں اور ایک سیٹ سماجوادی پارٹی کے کھاتے میں ہے۔ اگریوپی کے راجیہ سبھا ممبران پارلیمنٹ میں سے بی جے پی ممبران پارلیمنٹ کی بات کریں جن کی میعاد اپریل میں ختم ہو رہی ہے ان میں  وجے پال سنگھ تومر، اشوک باجپائی، انل جین، ہرناتھ سنگھ یادو، ساکل دیپ راج بھر، کانتا کردم، جی وی ایل نرسمہا راؤ، انیل اگروال، سدھانشو ترویدی ہیں، اس کے ساتھ ہی سماج وادی پارٹی سے جیا بچن کی مدت کار اپریل میں ختم ہو رہی ہے۔

راجیہ سبھا کے انتخابات 15 ریاستوں میں 56 سیٹوں پر ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے 15 ریاستوں میں 56 سیٹوں پر ہونے والے راجیہ سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ جس میں اتر پردیش کی 10 سیٹیں، مہاراشٹر کی 6 سیٹیں، بہار کی 6 سیٹیں، مغربی بنگال کی 5 سیٹیں، مدھیہ پردیش کی 5 سیٹیں، گجرات کی 4 سیٹیں، کرناٹک کی 4 سیٹیں، آندھرا پردیش کی 3 سیٹیں، تلنگانہ کی 3 سیٹیں شامل ہیں۔ راجستھان میں 3 سیٹیں ہیں،  اڈیشہ میں 3 سیٹیں، اتراکھنڈ میں 1 سیٹ، چھتیس گڑھ میں 1 سیٹ، ہریانہ میں 1 سیٹ اور ہماچل پردیش میں 1 سیٹ ہے۔ راجیہ سبھا کے 50 ممبران کی میعاد 2 اپریل کو ختم ہو رہی ہے اور 6 ممبران کی میعاد 3 اپریل کو ختم ہو رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

35 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

1 hour ago