بمبئی ہائی کورٹ نے صنعتکار انل امبانی کو بڑا جھٹکا دیا ہے۔ عدالت نے دسمبر 2025 میں دی گئی عبوری ریلیف کو منسوخ کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد بینک اب انل امبانی اور ان کی کمپنی ریلائنس کمیونیکیشنز کے اکاؤنٹس کو فراڈ قرار دینے کی کارروائی آگے بڑھا سکیں گے۔ یہ فیصلہ چیف جسٹس شری چندراشیکھر اور جسٹس گوتم انکھڑ کی ڈویژن بینچ نے سنایا۔
بینکوں کی اپیل منظور
بینک آف بڑودا، انڈین اوورسیز بینک اور آئی ڈی بی آئی بینک نے جنوری 2026 میں سنگل بینچ کے اسٹے آرڈر کو چیلنج کیا تھا۔ بینکوں کا کہنا تھا کہ فارنسک آڈٹ میں بے ضابطگیاں پائی گئی ہیں اور وہ ریزرو بینک آف انڈیا کے قواعد کے تحت کارروائی کرنا چاہتے ہیں۔ عدالت نے سنگل بینچ کے آرڈر کو غیر قانونی اور غلط قرار دیا اور انل امبانی کی چار ہفتے کی اضافی مہلت کی درخواست بھی مسترد کر دی۔
40,000 کروڑ روپےکے فراڈ کا الزام
یہ کیس 40,000 کروڑ روپے کے مبینہ بینک لون فراڈ سے متعلق ہے۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے آڈٹ رپورٹ کی بنیاد پر اکاؤنٹس کو فراڈ کی کیٹیگری میں رکھا تھا۔ انل امبانی نے اس فیصلے کو چیلنج کیا اور کہا کہ بینکوں نے سپریم کورٹ آف انڈیا کے اصولوں کی پیروی نہیں کی۔ تاہم اب ہائی کورٹ کے فیصلے سے بینکوں کو کارروائی آگے بڑھانے کی چھوٹ مل گئی ہے۔
گزشتہ ہفتے انل امبانی نے سپریم کورٹ کو بتایا تھا کہ وہ بغیر اجازت ملک نہیں چھوڑیں گے اور ED اور CBI کی تحقیقات میں مکمل تعاون کریں گے۔ سپریم کورٹ نے اس ماہ ED کو ہدایت دی تھی کہ وہ ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (SIT) قائم کرے تاکہ تفتیش کو تیز کیا جا سکے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
یوپی اسمبلی انتخابات 2027 کے لیے کانگریس نے 181 سیٹوں پر دعویٰ پیش کیا، اجے…
نائب صدر سی پی رادھا کرشنن نے اپنے مضمون میں بتایا ہے کہ ایکلویہ ماڈل…
انڈمان و نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے قبائلی یوم فخر کے موقع…
’ سوشل میڈیا ، ایمان ، اخلاقیات اور ذمہ داری ‘ کے موضوع پر جماعت…
بھگوان برسا منڈا کی 151ویں یومِ پیدائش کے موقع پر انڈمان و نکوبار کے لیفٹیننٹ…
منیئر تھانہ علاقے کے مڈیاری گاؤں میں پیش آیا واقعہ، اہل خانہ نے ڈی جے…