قومی

Jammu and Kashmir: ‘اگر ہندوستان سے ٹکرانے کی کوشش کی تو آپ کے بچے یتیم ہو جائیں گے’، مرکزی وزیر راجیو چندر شیکھر نے کسے کیا خبردار؟

Anantnag Encounter: مرکزی وزیر راجیو چندر شیکھر نے کشمیر کے اننت ناگ میں جاری انکاؤنٹر پر دشمن ممالک کو بڑی وارننگ دی ہے۔ مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر اننت ناگ میں فوجی آپریشن سے متعلق پوسٹ کو ریٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ، “بھارت کے کئی دشمن ہیں۔ یہ ہمیں روکنا چاہتے ہیں۔ لیکن انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ ہندوستانی فواج اب جدید ترین ہائی ٹیک اور مہلک ہتھیاروں سے لیس ہے۔اس لئے اس معاملے میں کوئی غلطی نہ کریں۔ ان سے نہ ٹکرانا ہی عقلمندی ہوگی۔ یہ نیا ہندوستان ہے۔ بھارت نہ ڈرے گا، نہ پیچھے ہٹے گا۔”

اسی پوسٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ ’بھارت نے جنگ دیکھی ہے اور ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن اگر آپ بھارت سے جنگ کرتے ہیں تو آپ کے بچے یتیم ہو جائیں گے اور کوئی اور ان کی پرورش کرے گا۔

اننت ناگ میں 5 دنوں سے جاری ہے انکاؤنٹر

آپ کو بتا دیں کہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کوکر ناگ میں گزشتہ 5 دنوں سے بھارتی فوج اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم جاری ہے۔ یہاں جنگل کی پہاڑیوں میں فوج نے دہشت گردوں کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ راکٹ لانچروں اور دیگر بھاری ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے حملے میں تین دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ دو دہشت گرد ابھی تک چھپے ہوئے ہیں۔ ان کو مارنے کا آپریشن اتوار (18 ستمبر) کو مسلسل پانچویں روز بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Mallikarjun Kharge Angry Again: ملکارجن کھڑگے پھر ہوئے  ناراض، پارلیمنٹ ہاؤس میں پرچم کشائی کے پروگرام میں شرکت نہیں کریں گے، جانے کیا ہے وجہ

اس ہفتے منگل کو اننت ناگ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی ٹھوس اطلاع ملنے کے بعد فوج نے انہیں گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کیا۔ بدھ (14 ستمبر) کو انکاؤنٹر میں 19 راشٹریہ رائفلز کے کرنل منپریت سنگھ، میجر آشیش دھونچک اور کشمیر پولیس کے ڈی ایس پی ہمایوں مزمل بھٹ شہید ہو گئے۔ جمعہ (16 ستمبر) کو آپریشن کے دوران ایک اور فوجی کے شہید ہونے کی اطلاع ہے۔ تاہم پولیس نے ابھی تک فوجی کے بارے میں ٹھوس معلومات نہیں دی ہیں۔ یہاں بھارتی فوج بھی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر پہلے سے ہی الرٹ تھی۔ اس ہفتے وادی میں دہشت گردوں کے خلاف پانچ بڑے آپریشن کیے گئے ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

CJI DY Chandrachud: سی جے آئی کے والد کو ڈر تھا کہ کہیں ان کا بیٹا طبلہ بجانے والا بن جائے، جانئے چندرچوڑ کی دلچسپ کہانی

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ والدین کے اصرار پر موسیقی سیکھنا شروع کی۔ انہوں…

1 hour ago

Robot Committed Suicide: زیادہ کام سے تنگ ہوکر روبوٹ نے کرلی خودکشی،عالمی سطح پر پہلی روبوٹ خودکشی ریکارڈ

یہ واقعہ 29 جون کی سہ پہر پیش آیا۔ ’روبوٹ سپروائزر‘ سٹی کونسل کی عمارت…

2 hours ago