قومی

Ana Dehlvi Honored with First Award at AIPS: اَنا دہلوی کو اے آئی پی ایس سلور جوبلی عالمی کانفرنس میں اول ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا

یہ اعزاز اس لحاظ سے تاریخی قرار دیا جا رہا ہے کہ اے آئی پی ایس کا پہلا ایوارڈ بھی پچیس برس قبل اَنا دہلوی ہی کے حصے میں آیا تھا۔ اس مرتبہ ادارے نے اپنی سلور جوبلی کے موقع پر ایک بار پھر انہیں بہترین کارکردگی پر سب سے بڑا اعزاز پیش کر کے ان کی مسلسل ادبی خدمات کا اعتراف کیا۔

انا دہلی کو کون کون سی ادبی خدمات میں دیا گیا ایوارڈ؟

تقریب میں ایوارڈ ادارے کے بانی پروفیسر ڈاکٹر لاری آزاد نے پیش کیا، جبکہ پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر منومتی جی (گوہاٹی، آسام) اور سکریٹری ڈاکٹر سرورجا جی (کیرالا) بھی موجود تھیں۔ اَنا دہلوی کی آٹھ اردو کتب کی اشاعت، عالمی سطح پر اردو زبان کی ترویج، متعدد بین الاقوامی مشاعروں میں شرکت اور سن 2000 میں ادارے کے پہلے پروگرام کی سینئر شاعرہ ہونے پر انہیں خصوصی طور پر منتخب کیا گیا۔

اَنا دہلوی نے اعزاز وصول کرتے ہوئے کہا:

’’یہ سب اللہ کا فضل، میری والدہ کی دعائیں اور دوستوں کا پیار ہے کہ ایک معمولی سی شاعرہ کو اتنی عزت اور پذیرائی نصیب ہوئی۔‘‘ اے آئی پی ایس نے اس موقع کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اَنا دہلوی کی ادبی خدمات آئندہ نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

سرپرائز طور پر اول ایوارڈ سے نوازا گیا

یہ اعزاز 21 اور 22 نومبر کو دو مختلف تقریبات میں پیش کیا گیا، جن میں شاعرہ کو تاج پہنایا گیا اور سرپرائز طور پر اول ایوارڈ سے نوازا گیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Bharat Express

Recent Posts

Adani Power: اڈانی پاور اور ڈروک گرین پاور بھوٹان میں 770 میگاواٹ کا ہائیڈرو پاور منصوبہ قائم کریں گے

یہ ہائیڈرو پاور منصوبہ وسطی بھوٹان کے جھیمگانگ ضلع میں چامکھرچھو دریا پر قائم کیا…

40 minutes ago

JNU Students on Indefinite Hunger Strike: جے این یو میں طلبہ کی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال، یہ ہیں اہم مطالبات

طلبہ کا الزام ہے کہ بھوک ہڑتال کے دوران JNU کے وائس چانسلر نے چیف…

4 hours ago