قومی

Milk Price Hike: مہنگائی کا ایک اور جھٹکا! 6 ماہ میں دوسری بار مہنگا ہوا دودھ، امول اور مدر ڈیری نے 6 روپے فی لیٹر تک بڑھائے دام

نئی دہلی : تہواروں کی رونق ابھی پوری طرح ختم بھی نہیں ہوئی تھی کہ عام لوگوں کو مہنگائی کا ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا ہے۔ ملک کی دو بڑی ڈیری کمپنیوں امول اور مدر ڈیری نے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ جمعرات، 12 نومبر سے نافذ ہونے والی نئی قیمتوں کے تحت دودھ 2 روپے سے لے کر 6 روپے فی لیٹر تک مہنگا ہو گیا ہے۔ گزشتہ صرف 6 ماہ کے اندر یہ دوسری مرتبہ ہے جب دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اس سے دہلی-این سی آر اور لکھنؤ سمیت ملک کے کئی شہروں میں رہنے والے متوسط اور نچلے متوسط طبقے کے خاندانوں کا ماہانہ بجٹ متاثر ہوا ہے۔

اب کتنی ہو گئی دودھ کی قیمت؟

قیمتوں میں تازہ اضافے کے بعد ٹونڈ دودھ 2 روپے، فل کریم دودھ 4 روپے اور بھینس کا دودھ 6 روپے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے۔نئی قیمتوں کے مطابق مدر ڈیری کا ٹونڈ دودھ اب 60 روپے کے بجائے 62 روپے فی لیٹر ملے گا۔ اسی طرح فل کریم دودھ کے لیے صارفین کو اب 72 روپے کے بجائے 76 روپے فی لیٹر ادا کرنے ہوں گے۔ اس کے علاوہ 6.5 فیصد فیٹ والے بھینس کے فل کریم دودھ کی قیمت بڑھ کر 86 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔دوسری جانب امول نے بھی اپنے ٹونڈ دودھ کی قیمت میں 2 روپے اور امول گولڈ (فل کریم) کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا ہے۔

آخر دودھ کی قیمتیں کیوں بڑھائی گئیں؟

ڈیری کمپنیوں کا کہنا ہے کہ مویشیوں کے چارے اور خوراک کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ دودھ سے حاصل ہونے والی چکنائی کی لاگت میں بھی تقریباً 25 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے نتیجے میں دودھ کی پیداوار پر آنے والا خرچ کافی بڑھ گیا ہے۔اس کے علاوہ مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر کئی ضروری اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جس کا اثر گھریلو بازار پر بھی پڑ رہا ہے۔

مہنگائی سے عام لوگوں کا بجٹ متاثر

دودھ کی نئی قیمتیں سامنے آنے کے بعد صبح سویرے دودھ خریدنے دکانوں پر پہنچنے والے صارفین میں ناراضگی اور تشویش دیکھی گئی۔ دہلی-این سی آر اور لکھنؤ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ جس رفتار سے روزمرہ استعمال کی ضروری اشیا مہنگی ہو رہی ہیں، اس رفتار سے آمدنی میں اضافہ نہیں ہو رہا ہے۔لوگوں کے مطابق بچوں کے دودھ سے لے کر صبح کی چائے تک ہر چیز مہنگی ہونے سے گھریلو اخراجات بڑھتے جا رہے ہیں۔ ایسے میں عام اور متوسط طبقے کے خاندانوں کے لیے گھر کا بجٹ سنبھالنا دن بہ دن مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Los Angeles Mayor-Elect Nithya Raman: نیویارک کے بعد لاس اینجلس میں بھی ہندوستانی نژاد میئر، نتیا رمن لیں گی عہدے کا حلف

امریکہ کی چھوٹی بلدیاتی اکائیوں میں ہندوستانی نژاد خواتین بھی پہلے ہی اپنی موجودگی درج…

1 hour ago

Ghaziabad Fire: غازی آباد میں ہینڈل بنانے والی فیکٹری میں لگی آگ، فائر بریگیڈ کی تین گاڑیوں نے پایا قابو، بڑا حادثہ ٹلا

فائر بریگیڈ کی بروقت کارروائی کے باعث آگ کو فیکٹری کے آس پاس موجود دیگر…

2 hours ago