قومی

Amit Shah to visit Baramati: وزیرداخلہ امت شاہ  جائیں گے بارامتی، مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار کی آخری رسومات میں ہوں گے شریک

نئی دہلی/بارامتی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج جمعرات کو مہاراشٹر کے شہر بارامتی جائیں گے، جہاں وہ ریاست کے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔ اجیت پوار کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ صبح 11 بجے ادا کی جائیں گی۔

طیارہ حادثے میں المناک موت

اجیت پوار بدھ کی صبح ممبئی سے بارامتی جا رہے تھے کہ ان کا چارٹرڈ طیارہ بارامتی کے رن وے کے قریب حادثے کا شکار ہو گیا۔  اجیت پوار بارامتی میں ضلع پریشد انتخابات کی مہم کے سلسلے میں عوامی جلسے سے خطاب کے لیے جا رہے تھے۔ ایک دن قبل وہ ممبئی میں ریاستی کابینہ کی انفراسٹرکچر کمیٹی کی میٹنگ میں بھی شریک ہوئے تھے۔ ڈی جی سی اے کے مطابق اس حادثے میں کل پانچ افراد جاں بحق ہوئے، جن میں دو پائلٹس، ایک پی ایس او، ایک اٹینڈنٹ اور اجیت پوار شامل ہیں۔

ریاستی اعزاز کے ساتھ آخری وداع

مہاراشٹر حکومت نے اجیت پوار کے انتقال پر تین روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے۔ اس دوران ریاست بھر میں قومی پرچم نیم سرنگوں رہے گا اور تمام سرکاری تفریحی پروگرام منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس نے اس افسوسناک سانحے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

سیاسی حلقوں میں سوگ کی لہر

اجیت پوار مہاراشٹر کی سیاست کا ایک مضبوط اور بااثر چہرہ تھے، خاص طور پر مغربی مہاراشٹر اور بارامتی میں ان کا اثر و رسوخ نمایاں تھا۔ وہ چھ مرتبہ ریاست کے نائب وزیراعلیٰ رہے اور ریاستی حکومت میں اہم محکموں کی ذمہ داری سنبھال چکے تھے۔ ان کے انتقال سے سیاسی حلقوں میں گہرے صدمے کی کیفیت ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

PM Modi Attends ‘Bhajan Clubbing’: پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر ’بھجن کلبنگ‘ میں شریک ہوئے پی ایم مودی، کھنجری بجاتے آئے نظر

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…

32 minutes ago

Opposition Protest Against CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار کے خلاف سڑک پر اپوزیشن، پٹنہ میں آر جے ڈی کا احتجاج، کانگریس نے مانگا استعفیٰ

انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…

40 minutes ago

Delhi HC Order: پی ایم مودی کے ساتھ اپنی مبینہ ڈیپ فیک تصویر سوشل میڈیا پر نشر ہونے والے معاملے میں دہلی ہائی کورٹ نے دیا یہ حکم

عدالت نے میٹا کو مبینہ قابل اعتراض تصویر ہٹانے کی ہدایت دی، کاکروچ جنتا پارٹی…

2 hours ago