قومی

Amit Shah to Inaugurate 2nd ANTF Meet: وزیر داخلہ امت شاہ اے این ٹی ایف کی دوسری کانفرنس کا کل کریں گے افتتاح، ’’منشیات سے پاک بھارت‘‘ پر ہوگی توجہ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کل یعنی 16 ستمبر کو دو روزہ دوسری اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورسز (ANTF) کانفرنس کا آغاز کریں گے اور اس کے افتتاحی سیشن میں شریک ہوں گے۔ اس کانفرنس میں ملک بھر سے سینئر پولیس افسران اور سرکاری اداروں کے نمائندہ شریک ہوں گے تاکہ منشیات کی اسمگلنگ اور نشہ آور اشیاء کی روک تھام کے لیے مؤثر حکمت عملی پر تبادلۂ خیال کیا جا سکے۔ مرکزی وزارت داخلہ کے مطابق یہ کانفرنس وزیراعظم نریندر مودی کے ’’ڈرگ فری انڈیا @2047‘‘ کے عزم کو مضبوط بنانے اور اس مقصد کے لیے ایک جامع حکمت عملی وضع کرنے کا پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔

کانفرنس کے ایجنڈے میں فرار ہونے والے مجرموں اور منشیات کے ملوث ملزمان کی ملک بدری اور حوالگی، مالیاتی تحقیقات اور منشیات کی غیرقانونی تجارت روکنے کے لیے پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کی سختی سے نفاذ شامل ہے۔ اس کے علاوہ منشیات کی فراہمی اور طلب کو کم کرنے، نیٹ ورک اور کارٹلز کی صفائی اور نشے کے خلاف اجتماعی کوششوں کے ذریعے بھارت کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے ایک مربوط حکمت عملی پر بھی تفصیلی غور کیا جائے گا۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے 2021 میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورس قائم کرنے کی ہدایت دی تھی اور انھوں نے اپریل 2023 میں اس کی پہلی قومی کانفرنس کی صدارت کی تھی۔

اس کانفرنس میں 36 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی این ٹی ایف کے سربراہان کے علاوہ دیگر سرکاری محکموں کے اسٹیک ہولڈرز بھی شریک ہوں گے۔ اجلاس میں ریاستوں کے درمیان بہتر ہم آہنگی، انٹیلی جنس شیئرنگ اور زمینی سطح پر انسداد منشیات کے اقدامات کو مضبوط بنانے پر خاص توجہ دی جائے گی۔ اس کے علاوہ منشیات کی روک تھام، تفتیش، مقدمات کی کارکردگی اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر بھی تبادلۂ خیال ہوگا تاکہ ملک میں منشیات کے مسئلے پر مؤثر طور پر قابو پایا جا سکے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

UP Special TET Exam: یوپی اسپیشل ٹی ای ٹی 2026 کی تاریخ کا اعلان، 31 اکتوبر سے ملیں گے ایڈمٹ کارڈ، جانیں مکمل شیڈول

یوپی اسپیشل ٹی ای ٹی 2026 کا امتحان 3 نومبر کو دو شفٹوں میں ہوگا۔…

7 hours ago

Delhi-NCR Air Pollution: دہلی-این سی آر میں فضائی آلودگی کی اصل وجہ کا پتہ لگائے گی نئی تجربہ گاہ، مودی حکومت کی اہم پہل

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ملک کی پہلی خصوصی اے اے ٹی ایل تجربہ…

9 hours ago