قومی

Nitin Nabin’s Nomination: وزیر داخلہ امت شاہ کل پٹنہ میں نتن نبین کے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی تقریب میں ہوں سکتے ہیں شریک

نئی دہلی: مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ کل پٹنہ کا دورہ کریں گے جہاں وہ بھارتیہ جنتا پارٹی  کے قومی صدر نتن نبین کے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے موقع پر موجود رہیں گے۔ ذرائع کے مطابق نتن نبین کو بہار سے راجیہ سبھا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔ بی جے پی نے آئندہ دو سالہ راجیہ سبھا انتخابات کے لیے اپنی پہلی فہرست جاری کر دی ہے، جس میں چھ ریاستوں سے نو امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ پارٹی کی مرکزی انتخابی کمیٹی نے نئی دہلی ہیڈکوارٹر سے اس فہرست کا اعلان کیا۔ بہار سے نتن نبین کے ساتھ شیوش کمار کو بھی امیدوار بنایا گیا ہے۔ آسام سے تیراش گووالا اور جوگن موہن، چھتیس گڑھ سے لکشمی ورما، ہریانہ سے سنجے بھاٹیہ، اوڈیشہ سے منموہن سامل اور سُجیت کمار جبکہ مغربی بنگال سے راہل سنہا کو نامزد کیا گیا ہے۔

مہاراشٹر میں چار امیدواروں کا اعلان

ادھر مہاراشٹر میں بھی بی جے پی نے چار امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے، جن میں مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے اور بی جے پی کے جنرل سکریٹری ونود تاوڑے شامل ہیں۔ رام داس اٹھاولے کو ایوان بالا میں ایک اور مدت کے لیے نامزد کیا گیا ہے جبکہ ونود تاوڑے پہلی بار راجیہ سبھا میں داخلے کے خواہاں ہیں۔ رام راؤ واڈکوٹے اور مایا چتمان ایوناتے بھی امیدواروں میں شامل ہیں۔

16 مارچ کو ہوگی ووٹنگ

الیکشن کمیشن کے مطابق راجیہ سبھا کی 10 ریاستوں مہاراشٹر، اوڈیشہ، تمل ناڈو، مغربی بنگال، آسام، بہار، چھتیس گڑھ، ہریانہ، ہماچل پردیش اور تلنگانہ کی 37 نشستوں پر 16 مارچ کو ووٹنگ ہوگی۔ اسی روز شام 5 بجے ووٹوں کی گنتی کی جائے گی اور انتخابی عمل 20 مارچ تک مکمل ہو جائے گا۔ نوٹیفکیشن 26 فروری کو جاری کیا گیا تھا، جبکہ کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 5 مارچ، جانچ پڑتال 6 مارچ اور نام واپس لینے کی آخری تاریخ 9 مارچ مقرر کی گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

IVY Bhojpuri Music Awards 2026: بھوجپوری موسیقی کے مہاکمبھ کا آغاز! پٹنہ میں پون سنگھ سے لے کر منوج تیواری تک دکھائیں گے جلوہ

پٹنہ کے باپو آڈیٹوریم میں 26 اکتوبر کو IVY بھوجپوری میوزک ایوارڈز 2026 کا انعقاد…

5 hours ago

Shiva Sharma Murder Case: شردھا دوبے کی اب جیل میں گزرے گی رات، عدالت نے تینوں ملزمین کو 10 دن کی عدالتی تحویل میں بھیجا

پولیس نے حضرت گنج تھانے میں شردھا دوبے سے تقریباً 6 گھنٹے تک پوچھ گچھ…

7 hours ago